بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم ہوگیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے 16 مارچ تک بارش کا امکان ہے۔
بارش کا سسٹم داخل ہونے سے لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور کے ساتھ وسطی اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کی توقع ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کئی روز سے خشک موسم کا سلسلہ جاری تھا۔ خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 مارچ سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے تاہم اج بارش کے امکانات ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کردیا۔
کراچی میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سے سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بہاولنگر، دادو، پڈعیدین، موہنجو دڑو اور مٹھی میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔