Daily Ausaf:
2025-12-13@23:07:17 GMT

سابق وزیر قانون خالد انور انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک) سابق وزیر قانون اور معروف وکیل خالد انور 87 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔خالد انور دہلی میں 4 نومبر 1938 کو پیدا ہوئے، انہوں نے بی ایس سی (آنرز) اور ایل ایل بی کی ڈگری یونیورسٹی آف پنجاب سے حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے برطانیہ میں یونیورسٹی آف کیمبرج سے بی اے (آنرز) کیا۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1962 میں بطور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کیا، بعد ازاں وہ نواز شریف کی حکومت میں 1997 تا 1999 ملک کے وزیر قانون رہے، وہ 6 سال کی مدت کے لیے سینیٹر بھی رہے۔اپنے عہدے کے دوران خالد انور نے پاکستان کے قانونی نظام میں اہم تبدیلیاں کیں، خالد انور کے پوتے یوسف خالد انور نے ڈان کو بتایا کہ وہ بہت بڑی شخصیت کے مالک تھے۔

ان کی صاحبزادی عائشہ صدیقی نے بتایا کہ ان کا کردار ہر جگہ مثالی تھا، وہ بہترین شوہر، بہترین والد، بہترین انکل اور بہترین دادا تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کی وفات پر غمزدہ ہیں، اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمیں انہیں ابو کہنے کا بے مثال اعزاز حاصل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: خالد انور انہوں نے

پڑھیں:

بھارتی گلوکارہ کو نازیبا ڈیپ فیک تصویر کیساتھ بچوں سمیت جان سے مارنے کی دھمکی موصول

بھارتی گلوکارہ اور ڈبنگ آرٹسٹ چنمئی سرپادا کو ایک خوفناک دھمکی موصول ہوئی، جس میں ان کی ڈیپ فیک نازیبا تصویر بھی شامل تھی۔

چنمئی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں حالیہ ہفتوں کے دوران ملنے والی مسلسل آن لائن دھمکیوں کے بارے میں بتایا۔

ان کے مطابق کچھ ہفتے قبل ان کے شوہر، اداکار و فلم ساز راہل رویندرن کے منگل سوتر سے متعلق ایک بیان کے بعد، انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چنمئی نے اے آئی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پولیس کارروائی ہو یا نہ ہو، وہ اس مسئلے کو منظرِ عام پر لانا ضروری سمجھتی ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے بتایا،’مجھے گالیاں دی گئیں، مجھے اور میرے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔’

چنمئی نے مزید بتایا کہ کچھ افراد کے خلاف میں نے ایکس اسپیسز میں کی گئی گفتگو کی بنیاد پر شکایت بھی درج کروائی ہے۔

I got a morphed image from a page today and tagged the cops - whether legal action happen will happen or not is not the issue

But I made this video for girls and their families to safeguard against the ‘Lanja Munda’ spewing people here who have been paid to do this for the past… pic.twitter.com/unjeJANNHP

— Chinmayi Sripaada (@Chinmayi) December 10, 2025

انہوں نے کہا کہ ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے کے بعد سے انہیں بارہا سیاسی گروپوں کے حمایت یافتہ افراد کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

چنمئی نے واضح کیا کہ ڈیپ فیک اور اے آئی کے بڑھتے استعمال سے خواتین کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، لیکن وہ ایسی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوتیں۔

آخر میں انہوں نے خواتین، بچیوں اور والدین کو مشورہ دیا کہ ایسی صورتحال میں فوری قانونی مدد حاصل کریں۔

متعلقہ مضامین

  • جاوداں فہیم و دیگر کی سیف الدین کی والدہ  کے انتقال پر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت
  • سوئیڈش موسیقار نے آکٹوپس کو پیانو بجانا سکھا دیا
  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت۔
  • سیف الدین کی والدہ انتقال کرگئیں ٗ نماز جنازہ میں منعم ظفر کی شرکت
  • ’دو ہفتے سے لڑ رہی ہوں‘، انوشے اشرف کے پیغام پر مداح پریشان
  • بھارتی گلوکارہ کو نازیبا ڈیپ فیک تصویر کیساتھ بچوں سمیت جان سے مارنے کی دھمکی موصول
  • ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو آج سزا ہوئی: عطا تارڑ
  • کراچی، مسجد کے قریب ندی سے انسانی سر برآمد
  • کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • پیماکے سابق صدرڈاکٹرعبدالعزیز میمن کی والدہ انتقال کرگئیں