گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رمضان پیکج میں تاخیر پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کا اعلان تو کردیا لیکن آدھا رمضان گزرنے کے باوجود مستحق خاندانوں تک امداد نہیں پہنچ سکی۔ یہ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر کابینہ نے قبل از وقت منظوری دی تھی اور فنڈز بھی جاری ہو چکے تھے، تو مستحقین کو ان کا حق دینے میں تاخیر کیوں کی گئی؟
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں لاکھوں غریب خاندان اس امداد کے منتظر تھے، مگر صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ رمضان پیکج کی تقسیم میں تاخیر صوبے کے کمزور طبقات کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر رمضان پیکیج کی تقسیم کو یقینی بنائے اور اس تاخیر کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ اگر حکومت مستحق عوام کو بروقت ریلیف فراہم نہیں کرسکتی تو اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی رمضان پیکج علی امین گنڈاپور فیصل کریم کنڈی گورنر خیبر پختونخوا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رمضان پیکج علی امین گنڈاپور فیصل کریم کنڈی گورنر خیبر پختونخوا گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی رمضان پیکج
پڑھیں:
فیض حمید 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق شواہد دیں گے، فیصل واوڈاکاانکشاف
سٹی42: باخبرسیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں مین ملوث ہونے اور دوسرے جرائم مین سزا پانے والے آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی فیض حمید 9 مئی کو ریاست کے اداروں اور قومی علامتوں پر منظم حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق شواہد دیں گے۔
ایک نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید کو ابھی ایک کیس میں سزا ہوئی ہے اور پوری پی ٹی آئی کمپرومائزڈ ہے۔
کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
فیصل واوڈا نے کہا کہ تفتیش کا دائرہ کار بہت وسیع کیا جا رہا ہے، جج، بیوروکریٹس اور وی لاگرز جو بھی ملوث تھے سب کا ٹرائل ہوگا، شواہد اور گواہی کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ فیض حمید گواہی دینے جا رہے ہیں کہ عمران خان بطور وزیر اعظم کیا ہدایات دیتے تھے، وہ 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی شواہد دیں گے، جس نے جو جرم کیا ہے اس کی سزا ملے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کہہ رہی ہے مائنس ہو چکا ہے اور لاتعلقی بھی کر رہے ہیں۔
انگاروں پر چلنے والے آٹھ انسانوں کے ساتھ "سوشل میڈیا انصاف" کے بعد کیا ہوا؟
فیصل واوڈا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک شخص کی سینیٹرشپ جانے والی ہے، شیخ وقاص اکرم بھی طرم خان بنے ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج اور پابندی تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ پارٹی لیٹ گئی ہے، آج یہ کہہ رہے ہیں بات چیت کیلیے تیار ہیں گورنر راج ختم نہیں لیکن تاخیر ہو سکتی ہے، پی ٹی آئی لیٹ گئی عمران خان کو مائنس کر دیا ہے۔
Waseem Azmet