راولپنڈی آئی ڈونر آرگنائزیشن جہاں آنکھوں کا 50 ہزار روپے والا علاج صرف 15 ہزار روپے میں
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
وی نیوز کے پروگرام ’نیک لوگ‘ میں قیصر سواتی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی آئی ڈوبر آرگنائزیشن (RIDO) میں آنکھ، دانت اور گردوں کے مریضوں کا مفت اور رعایتی فیسز میں علاج کیا جاتا ہے۔
ہماری آرگنائزیشن کے تحت پاکستان میں 3 بڑے میڈیکل ہسپتال چل رہے ہیں، پنجاب میں ڈائیلائسز کا سب سے بڑا اسپتال ریڈو کے تحت چل رہا ہے۔
ہماری آرگنائزیشن کو 49 سال ہوگئے ہیں، 100 روپے فیس لیتے ہیں، اس آرگنائزیشن میں آنکھوں کا 50 ہزار روپے والا علاج صرف 15 ہزار روپے میں کیا جاتا ہے۔
شروع میں آرگنائزیشن صرف آنکھوں کے علاج کے لیے قائم کی تھی، مگر ساتھ ساتھ یہ سلسلہ بڑھتا گیا۔ گزشتہ سال ہمارا بجٹ 22 کڑور روپے تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ہزار روپے
پڑھیں:
رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
لاہور:سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے جب کہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 3326 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں سال 2025 کے آغاز پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھا۔ آج 108 روز میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 77 ہزار ایک سو روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونےکا بھاؤ اس دوران 66 ہزار ایک سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 712 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 326 ڈالر فی اونس ہے۔
Post Views: 3