کراچی:

شہر قائد کی سڑکوں پر ٹرک، ڈمپر اور ٹریلر کی ٹکر سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، تازہ ترین واقعہ میں ٹرک اور ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق اختر کالونی سگنل سے قیوم آباد جاتے ہوئے پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے موٹر سائیکل سوار جاں بحق شخص کی شناخت اسٹیفن مسیح کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دونوں کی عمریں 30 اور 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہیں۔

متوفی نیشنل میڈیکل اسپتال میں ملازمت کرتا تھا اور اپنے ساتھی کے ہمراہ ڈیوٹی سے واپس جا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا ڈرائیور موقع سے ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا جس پر کنٹینر لدا ہوا ہے۔

دریں اثنا ماڑی پور بسم اللہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

متوفی کی شناخت 18 سالہ ساحل جبکہ زخمی کو 17 سالہ فرحان کے نام سے شناخت کیا گیا ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آنے کا بتایا جاتا ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل سوار ٹریلر کی

پڑھیں:

ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا گیا

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا۔

ایک بیان میں آئی جی سندھ نے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر مزید سختی کریں گے، جن کے پاس ہیلمٹ نہیں ہوگا اس کی موٹر سائیکل بند کرکے ہیلمٹ لانے کا کہا جائے گا، چاہتے ہیں ٹریفک پولیس عوام دوست ہو۔

آئی جی سندھ نے ڈکیتی کی وارداتوں کے حوالے سے کہا کہ 400 ڈاکووں کوگرفتارکیا گیا ہے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ہزار تفتیشی افسر بطور اے ایس آئی بھرتی ہوکر جوائن کریں گے تو بڑا فرق پڑے گا، کوئی پولیس افسر جرم کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کے خلاف کریمنل کارروائی ہوتی ہے، کیسز پولیس افسران کے خلاف رجسٹرڈ ہوئے اورکارروائیاں بھی ہورہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں تھانے بھی غیر محفوظ، شہری کی قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری
  • ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا گیا
  • ہیلمٹ نہ ہونے پر موٹر سائیکل بند کر کے کہا جائے گا ہیلمٹ لائیں: آئی جی سندھ غلام نبی میمن
  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
  • کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
  • موٹرسائیکل سوار ہوشیار! یہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا
  • کراچی: موٹر سائیکل حادثات میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی