بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کی ابتر صورتحال ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
مدرسہ خاتم النبیین (ص) جیکب آباد میں علماء و عوام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جعلی مینڈٹ کی حامل حکومت مکمل طور پر ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے ماہ مبارک رمضان بہار قرآن، عبادت، بندگی، روزے اور اعتکاف کا مہینہ ہے۔ ہمیں اس مبارک مہینے میں زیادہ وقت قرآن کریم کی تلاوت اور قرآن فہمی پر خرچ کرنا چاہئے۔ ہر مسجد میں روزانہ کی بنیاد پر اجتماعی تلاوت قرآن کریم اور درس قرآن کا اہتمام لازمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد علمائے کرام اور عوام سے ماہ مبارک رمضان میں ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مدرسہ خاتم النبیین (ص) میں روزانہ تلاوت قرآن کریم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علماء کرام کو چاہئے کہ وہ خطبات جمعہ میں عوام کو تقویٰ اور پرہیزگاری کی نصیحت کے ساتھ ساتھ تعمیر کردار کی تلقین کریں، جبکہ نماز جمعہ کا دوسرا خطبہ حالات حاضرہ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ جس میں عوام کو امت مسلمہ کے مسائل و مشکلات اور اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے شیطانی منصوبوں سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کی ابتر صورتحال ہے۔ بلوچستان میں ٹرین کے سینکڑوں مسافروں کو اغواء کیا جا رہا ہے۔ جبکہ سندھ میں ڈاکو راج ہے، جو حکومت کے کنٹرول میں نہیں آ رہا۔ جعلی مینڈٹ کی حامل حکومت مکمل طور پر ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اس وقت سراپا احتجاج ہیں۔ کیونکہ دریائے سندھ سے غیر قانونی کینالز نکالے جا رہے ہیں۔ سندھ کو اعتماد میں لئے بغیر یکطرفہ طور پر سندھ کے پانی پر ڈاکہ قبول نہیں ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود نے کہا کہ
پڑھیں:
ینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں کینالز منصوبوں کو مسترد کیا، بلاول کہہ چکے کہ کینالز معاملے پر عوام کے ساتھ ہوں، وزیرِاعظم کے ساتھ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے شہر سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے باعث سیہون میں پانی کا بحران پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کینالز منصوبوں کے خلاف پورا سندھ سراپائے احتجاج ہے، پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے سندھ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کی مقبولیت کے حوالے سے کہا ہے کہ عمر کوٹ کے عوام نے بتا دیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، کچھ لوگوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی سے ناراض ہیں۔
کینالز کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں کینالز منصوبوں کو مسترد کیا، بلاول کہہ چکے کہ کینالز معاملے پر عوام کے ساتھ ہوں، وزیرِاعظم کے ساتھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وفاق کے سامنے کینالز کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، عوام کینالز منصوبوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، وکلاء کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ حیدرآباد میں گزشتہ روز جلسہ کیا، 25 اپریل کو سکھر میں جلسہ ہوگا۔