پاکستانی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا کہ گزشتہ روز افغان جرگہ کے ساتھ طورخم سرحد کشیدگی کے خاتمے پر ڈیڈلاک پیدا ہوا تھا، افغان جرگہ کے تحفظات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ طورخم سرحد کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستانی اور افغان جرگہ کے درمیان رابطے دوبارہ بحال ہوگئے۔ پاکستانی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا کہ گزشتہ روز افغان جرگہ کے ساتھ طورخم سرحد کشیدگی کے خاتمے پر ڈیڈلاک پیدا ہوا تھا، افغان جرگہ کے تحفظات تھے کہ پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ جرگہ لسٹ میں بغیر مشاورت اور یکطرفہ طور پر ردوبدل کیا گیا ہے جس میں 50 سے زائد غیر متعلقہ افراد کو شامل کیا گیا۔ سید جواد حسین کاظمی نے کہا کہ افغان جرگہ کے تحفظات کو ختم کرکے جرگہ ممبران لسٹ سے غیر متعلقہ افراد کو نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 50 رکنی جرگہ ممبران کی نئی لسٹ افغان جرگہ کو آج فراہم کی جس پر افغان جرگہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سید جواد حسین کاظمی نے مزید کہا کہ مذاکراتی نشست کے لیے وقت کا تعین اب افغان جرگہ نے کرنا ہے، امید ہے کہ ایک دو روز میں فریقین کی نشست کا انعقاد ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرگہ مذاکرات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد پر فائز بندی کا معاہدہ برقرار رہےگا۔ واضح رہے کہ 20 روز قبل طورخم سرحد کے متصل افغان فورسز کی طرف سے تعمیرات پر کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کے لیے بند کردی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید جواد حسین کاظمی نے طورخم سرحد کشیدگی کے افغان جرگہ کے نے کہا کہ

پڑھیں:

میرا ہدف پاکستان کے لیے دوبارہ اور طویل مدت کے لیے کھیلنا ہے: صاحبزادہ فرحان

پاکستان سپر لیگ  10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ میرا ہدف پاکستان کے لیے دوبارہ اور طویل مدت کے لیے کھیلنا ہے۔ایک انٹرویو میں صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ جب بھی موقع ملے لانگ ٹرم کھیلنا ہے، یہ نہیں کہ ایک دو میچز کھیلوں باہر ہوجاؤں، پاکستان میں اوپنرز میں کافی مقابلہ ہے، مناسب چانس ملنا ضروری ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کافی پریشر ہوتا ہے، دو تین میچز میں کسی پلیئر کو جج نہیں کرسکتے۔صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ابتدا میں سنچری کرکے مجھے بہت اعتماد ملا تھا، نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ کرنے کا ارادہ تھا تاکہ پی ایس ایل کے لیے توجہ حاصل کروں، نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں  تین سنچریوں کے بعد 2  پچاس بھی کیے تھے، خوشی ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی فارم پی ایس ایل میں بھی جاری رہے۔صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ  بطور پلیئر آپ کو کبھی بھی ریلیکس نہیں ہونا چاہیے، میں ایک دو اننگز کھیل کر مطمئن نہیں ہوسکتا، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل میں ایک دو سنچریاں اور کروں تاکہ ریکارڈ بھی بنے اور ٹیم کو بھی فائدہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے ہاتھ میں صرف محنت کرنا ہے، پہلے جب پی ایس ایل میں پک نہیں ہو اتھا تو مایوس ہونے کے بجائے محنت کی، ہمشیہ ہر ٹورنامنٹ میں ٹاپ کرنا میری عادت ہے، چاہے عام ٹورنامنت ہو یا بڑا ٹورنامنٹ،کوشش ہوگی کہ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں بھی ٹاپ بیٹر بنوں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہمیشہ مجھے کہتے تھیکہ میں صروف ڈومیسٹک کا پرفارمر ہوں، پی ایس ایل میں رنز کرکے ان کو غلط ثابت کیا،  پاکستان سپر لیگ بڑی لیگ ہے، یہاں اسکور کریں تو انٹرنیشنشل کرکٹ میں آسانی ہوجاتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ٹی ٹوئنٹی میں بیٹر کے لیے اس کی طے پوزیشن پر ہی بیٹگ کرنا کافی اہم ہوتا ہے جب کہ ون ڈے اور ٹیسٹ میں وقت ہوتا ہے تو بیٹر کے پاس ایڈجسٹ ہونیکا وقت ہوتا ہے، خواہش ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں اوپننگ کے نمبر پر ہی بیٹنگ کروں۔صاحبزادہ فرحان نے بتایا کہ  ابھی میرا پورا فوکس پاکستان سپر لیگ پر ہی ہے، سلمان آغا کافی سپورٹ کر رہے ہیں، مجھے سلمان آغا  نے  پہلے میچ کے بعد ٹپس دیں اس سے مجھے اپنا بیلنس بہتر کرنے میں مدد ملی، مجھے پہلے آن سائیڈ پر مسئلہ تھا جس کو اب میں نے کافی بہتر کیا ہے اور اب اس پر اسکور کرہا ہوں، میری اکیڈمی کے کوچ نے بھی میرا کھیل بہتر کرنے میں مدد کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • متنازع نہری منصوبہ: ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان دوبارہ رابطہ، مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
  • قونصلیٹ جنرل حکومت اور اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے، مصباح نورین
  • مسئلہ فلسطین پر اُمت کو مشترکہ موقف اپنانا ہوگا، علامہ جواد نقوی
  • میرا ہدف پاکستان کے لیے دوبارہ اور طویل مدت کے لیے کھیلنا ہے: صاحبزادہ فرحان
  • اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب کو فون ‘ فیصلوں پر عملدر آمد پر اتفاق : ایرانی اور عمانی وزرائے خارجہ سے بھی رابطے
  • بھارت، مدھیہ پردیش میں بڑھتی ہوئی ہندو مسلم کشیدگی، فورسز کی بھاری نفری تعینات
  • فلسطین امت کی وحدت کا نقطۂ آغاز بن سکتا ہے، علامہ جواد نقوی
  • پاکستان سے افغان مہاجرین کی ملک بدری پر تشویش ہے، افغان وزیر خارجہ
  • عیدالاضحی پر کانگو اور ہیٹ اسٹروک کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات شروع