کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ کے تھانے میں موٹرسائیکل چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی مبینہ ہلاکت کے حوالے سے پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلاکوٹ پولیس کے ہاتھوں موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی ہلاکت کے حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سکندر کے لاک اپ میں ہلاک ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم نشے کا عادی تھا جو کہ اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوا ہے ، ملزم 12 مارچ کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار ہوا تھا جس کا مقدمہ کلاکوٹ تھانے میں درج ہے، ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور اس کے پارٹس بھی برآمد ہوئے تھے جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی بھی موجود ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ملزم کو سانس لینے میں دقت ہوئی تھی جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آکسیجن کی کمی کے باعث ہلاک ہوگیا جبکہ ایم ایل او کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی ہلاکت دوران علاج ہوئی ہے۔

عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور وہ اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا تاہم وجہ موت کا تعین کرنے کے لیے ملزم کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے جس کی رپورٹ آنے پر صورتحال واضح ہوجائیگی۔

ملزم کی ہلاکت کے حوالے سے علاقہ مکینوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج سے متعلق ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو ہلاک ملزم کے حوالے سے پولیس افسران نے تمام آگاہی فراہم کی تھی جس کے بعد وہ منتشر ہوگئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گرفتار ملزم کے حوالے سے میں گرفتار ملزم کی چوری کے

پڑھیں:

مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو

پولیس نے مانسہرہ میں ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بالا کوٹ میں ریچھ کا بچہ برآمد کر کے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔

ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کسٹم عملے نے ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔

گرفتار ملزم ریچھ کے بچے کو بالاکوٹ سے پشاور لے جانا چاہتا تھا۔

ریچھ کے بچے کو محمکۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔

گرفتار اسمگلر پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں تھانے بھی غیر محفوظ، شہری کی قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • موٹرسائیکل سوار ہوشیار! یہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا
  • مصطفی عامر قتل کیس: پولیس مقابلے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • کراچی: احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج