کراچی:

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے گاڑی چوری کرنے میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 3 سگے بھائیوں کو چوتھے ساتھی سمیت گرفتار کر کے کار برآمد کرلی، ملزمان میں شامل پولیس اہلکار کا ایک بھائی چوری کی جانے والی کار کے مالک کا ڈرائیورتھا اور اس نے گاڑی کا ڈپلیکٹ ریموٹ بنوا رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر الیون بی سے نامعلوم ملزمان گھر کے باہر کھڑی 2025 ماڈل کی ہنڈا سٹی گاڑی  چوری کر کے فرار ہوگئے جس کا مقدمہ نمبر 133 سال 2025 سرسید ٹاؤن پولیس نے درج کر کے اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن کے انچارج سب انسپکٹر قیصر آفریدی کے سپرد کر دیا جس کے بعد پولیس نے گاڑی کی چوری کے حوالے تحقیقات کرتے ہوئے گاڑی کا سراغ لگا کر اسے برآمد کرلیا۔

قیصر آفریدی نے بتایا کہ گاڑی کی چوری میں ملوث گاڑی کے مالک کے ڈرائیور اعظم کو اس کے پولیس اہلکار بھائی فیضان اور احسن سمیت چوتھے ساتھی آصف رضی کے ساتھ گرفتار کرلیا جبکہ ڈرائیور اعظم نے کار کا ڈپلیکیٹ ریموٹ گلستان جوہر کے علاقے سے 7 ہزار روپے میں بنوایا تھا اور کار چوری کرنے بعد سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں قائم پیٹرول پمپ کے قریب ٹاپ کور ڈال کر پارک کی تھی، ملزمان گاڑی فروخت کرنے کے لیے بلوچستان بھی گئے تاہم قیمت اچھی نہ ملنے پر وہ کار فروخت نہ کر سکے۔

انھوں نے بتایا کہ ملزمان گاڑی فروخت کرنے ملتان  لے جا رہے تھے کہ پولیس پارٹی نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر اندرون سندھ میں چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر کے کار برآمد کرلی۔

قیصر آفریدی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں شامل پولیس اہلکار فیضان سیکیورٹی ٹو میں تعینات ہے جبکہ وہ اورنگی ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور انھوں ںے ابتدائی تفتیش میں گاڑی چوری کرنے کی وجہ کو مالی تنگدستی اور قرض کی رقم ادا کرنا قرار دیا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس اہلکار چوری کر

پڑھیں:

لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی

لاہور:

چاہ میراں میں ورکشاپ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر جھگڑے کے دوران مسلح افراد نے ورکشاپ مالکان پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر دی۔

ملزمان سرعام پستول تھام کر مارکیٹ میں دندناتے رہے جبکہ ملزمان کے تشدد سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی موبائل ویڈیو اور کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی جس ملزمان کو اسلحہ لے کر دھاوا بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ باپ بیٹوں سمیت 7 نامزد افراد کے خلاف درج کر لیا گیا، ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کشمور، ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی
  • لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی
  • لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • شہر قائد میں رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • خاتون کا نوٹوں سے بھرا ہوا چوری شدہ بیگ پولیس نے کس طرح تلاش کیا؟