ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر دیر کے گورنمنٹ گرلز اسکولوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز  کالز موصول ہوئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ گرلز اسکولوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے، بصورت دیگر نتائج کے ذمے دار خود ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نامعلوم افراد کی جانب سے گورنمنٹ گرلز اسکول بند کرنے اور رکن اسمبلی کو بھتے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر دیر کے گورنمنٹ گرلز اسکولوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز  کالز موصول ہوئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ گرلز اسکولوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے، بصورت دیگر نتائج کے ذمے دار خود ہوں گے۔ دھمکیاں ملنے کے بعد ڈی ای او کی جانب سے تمام صورت حال سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ دریں اثنا لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کو بھی طالبان کی جانب سے بھتہ دینے کا خط موصول  ہوا ہے، جس میں انہیں بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گرلز اسکولوں کو کی جانب سے لوئر دیر

پڑھیں:

نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا

گذشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس میں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کے بل کی عدم منظوری پر وزیر اعلی مریم نواز نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ مریم نواز نے ارکان اسمبلی مطلوبہ تعداد پورے نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا، ان کی جانب سے بل کی منظوری کے لئے ممبران کو آج ہر صورت پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

پارٹی ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ممبران اسمبلی کو آج کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلی مریم نواز کے احکامات پہنچا دیے گئے۔

نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کا بل اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے بعد منظور نہیں ہو سکا تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے فنڈنگ روکنے کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا
  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
  • اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کا سخت پیغام غلطی سے پی ٹی آئی رکن کو بھی ارسال
  • سکیورٹی خدشات پر شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ 
  • شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گی
  • پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو کرپشن الزامات سے بری کردیا
  • جماعت اسلامی کا مارچ روکنے کیلئے انتظامیہ متحرک، اسلام آباد ریڈزون بھی سیل کردیا گیا
  • ایسٹر کی تقریبات ،سندھ حکومت کا اتوار اور پیر کو تعطیلات کا اعلان