Express News:
2025-04-22@05:59:20 GMT

کراچی: مسجد کی چھت سے گر کر محنت کش جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

شہید ملت روڈ کے قریب کام کے دوران مسجد کی چھت سے گر کر محنت کش جاں بحق ہوگیا۔

فیروز آباد کے علاقے شہید ملت روڈ پر کام کے دوران مسجد کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی۔جہاں متوفی کی شناخت 55 سالہ ریشم خان کے نام سے کی گئی۔

فیروز آباد پولیس کے مطابق متوفی محنت کش تھا جو مسجد کی چھت پر کام کے دوران پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے بلندی سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی بلدیہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسجد کی چھت

پڑھیں:

لبرٹی: سامان چور ی کی کوشش ‘ نوجوان جنگلے میں پھنس کرجاں بحق

لاہور(نامہ نگار)گلبرگ میں لبرٹی چوک پارکنگ پلازہ کے تہہ خانے سے سامان چرانے کی کوشش میں نوجوان لوہے کے جنگلے میں پھنس کر ہلاک ہوگیا ۔پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق تہہ خانے سے سامان چوری کرنے کی نیت آنے والا نامعلوم ملزم تہہ خانے میں لگے لوہے کے تنگ جنگلے میں منہ پھنس جانے سے ہلاک ہو گیا۔متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے۔اس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • لبرٹی: سامان چور ی کی کوشش ‘ نوجوان جنگلے میں پھنس کرجاں بحق
  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • کراچی میں پی ایس ایل میچ کے دوران تماشائی گراؤنڈ میں داخل
  • پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا: شاداب خان
  • غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 44 فلسطینی شہید
  • کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا
  • غزہ، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 92 فلسطینی شہید 2 سو سے زائد زخمی
  • لاہوریے فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، شہر بھر میں مظاہرے