پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 51 لاکھ ڈالر اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 7 مارچ تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 92 کروڑ ڈالر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 7 مارچ کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 5 کروڑ 51 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 7 مارچ تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 92 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 15 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کم ہو کر 11 ارب 9 کروڑ ڈالر، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 کروڑ 67 لاکھ ڈالر اضافے سے 4 ارب 83 کروڑ ڈالر رہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زرمبادلہ ذخائر لاکھ ڈالر کروڑ ڈالر
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، 617 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 617 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 933 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 210 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 315 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Post Views: 2