Express News:
2025-04-22@06:16:57 GMT

سعودی شہزادی نورہ بنت بندر انتقال کرگئیں

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

سعودی شہزادی نورہ بنت بندر قضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔

سعودی پریس ایجنسی سعودی شہزادی نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود کا انتقال ہوگیا۔

ان کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کی گئی جس میں شاہی خاندان سمیت اعلیٰ حکام اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔

شاہی محل سے جاری بیان میں متوفیہ کے لیے رحمت، مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی درخواست کی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عازمین حج کے لیے اہم خبر

اسلام آباد : عازمین حج کے لیے اہم خبر آگئی. ویکسین کی فراہمی کا آغاز آج سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عازمین حج کے لئے ویکسین کی فراہمی کا آغاز آج سے ہوگا، یہ ویکسین اسلام آباد، لاہور، پشاور اور ملتان میں فراہم کی جائے گی۔کراچی، رحیم یار خان، سکھر، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 22 اپریل سے ویکسین فراہمی کا آغاز ہو گا۔کوئٹہ کے عازمین کو لازمی ویکسین لگانے کا آغاز 23 اپریل سے ہو گا جبکہ رحیم یار خان کا عارضی حاجی کیمپ 22 تا 24 اپریل تک کام کرے گا۔عازمین کرام متعلقہ کیمپوں میں لازمی ویکسین، ادویات اور تحائف وصول کریں گے جبکہ حج پرواز سے2  دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ٹکٹ اور دیگر چیزیں حاصل کرنا ہوں گی۔

خیال رہے سعودی حکومت سے معاہدوں اور ادائیگیوں میں تاخیر کی وجہ سے تقریباً 67,000 پاکستانی عازمین حج 2025 کی ادائیگی سے محروم ہو گئے ہیں۔

ان درخواستوں کے مسترد ہونے کی بڑی وجہ سعودی حکام کو بروقت بکنگ اور ادائیگیاں نہ کرنا تھا۔سعودی عرب نے اس سال پاکستان کے لیے 179,210 عازمین حج کا کوٹہ مختص کیا تھا، جس میں سرکاری اور نجی ٹور آرگنائزرز کے لیے 89,605 مقامات شامل تھے۔ تاہم پرائیویٹ اسکیم کے تحت صرف 14000 درخواستیں ہی قبول کی گئیں۔حج آپریٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے 67,000 عازمین حج کے لیے بکنگ کی تھی اور ان عازمین کے لیے 70 لاکھ ریال سعودی عرب بھیجے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
  • فلسطین : بندر کی بلا طویلے کے سر ( حصہ پنجم )
  • معروف پاکستانی شیف انتقال کر گئے
  • عازمین حج کے لیے اہم خبر
  • پوپ فرانسس 88 برس ک عمر میں انتقال کر گئے
  • سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کرگئیں
  • رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
  • سابق جج سپریم کورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے
  • وہ ملک جس نے بجلی کی بچت کے لیے مساجد میں نماز کا دورانیہ مختصر کر دیا
  • کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا