بلوچستان کے ضلع کچھی میں زیرتعمیر ڈیم پر نامعلوم افرادکا حملہ،7 مزدور اغوا کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع کچھی میں زیرتعمیر ڈیم پر نامعلوم افرادکا حملہ،7 مزدور اغوا کرلیے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز
کوئٹہ(سب نیوز )بلوچستان کے ضلع کچھی میں زیر تعمیر ڈیم پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور وہاں کام کرنے والے7 مزدور اغوا کرلیے۔لیویز حکام کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے سنی میں نامعلوم افراد نے زیر تعمیر ڈیم پر حملہ کیا۔
لیویز حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ڈیم کی تعمیر کے لیے موجود مشینری کو آگ لگادی۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد جاتے ہوئے ڈیم پر کام کرنے والے 7 مزدوروں کو بھی اغوا کرکے لیگئے۔
.
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
لاہور؛ 29 سالہ خاتون کو 4 بچوں سمیت راستے سے اغوا کرلیا گیا
لاہور:گجر پورہ سے 29 سالہ خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے تھانہ گجر پورہ میں خاوند کی مدعیت میں اس کی بیوی اور 4 بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مدعی حافظ محمود نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی امبر 4 بچوں سمیت اپنی ماں کے گھر گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق 8 سالہ عبداللہ، 6 سالہ زینب ،5 سالہ احمد اور 2 سالہ ام ہانی کو ان کی والدہ امبر سمیت اغوا کیا گیا۔ امبر اپنی ماں کے گھر جانے کے لیے بچوں سمیت نکلی اور راستے سے اسے اغوا کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ماں بچوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکا اور انویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ ٹیم خاتون اور مغوی بچوں کو ٹریس کر رہی ہیں، جنہیں جلد ہی بازیاب کروا لیا جائے گا۔