ممتاز قانون دان اور سابق وفاقی وزیر خالد انور انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کراچی: ممتاز قانون دان اور سابق وفاقی وزیر خالد انور 87 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
سابق وزیر قانون خالد انور کا انتقال کراچی میں ہوا، ان کے فرزند راشد انور ایڈووکیٹ کے مطابق والد کچھ عرصے سے بیمار تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوا۔
خالد انورکی نماز جنازہ کل بعدنماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائےگی۔
مرحوم خالد انور کے والد چوہدری محمد علی پاکستان کے چوتھے وزیراعظم تھے۔ خالد انور بیرسٹر ایٹ لاء اور سینٹ جان کالج کیمبرج یونیورسٹی سے گریجویٹ تھے۔
خالد انور نے 1962 میں اپنے قانونی کریئر کا آغاز کیا اور تیزی سے شہرت حاصل کی، انہوں نے اے کے بروہی لائر فرم میں مرحوم اے کے بروہی کے ساتھ شراکت داری میں کام کیا۔
خالد انور سابق وزیراعظم نواز شریف کی حکومت میں 1997 تا 1999 ملک کے وزیر قانون رہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خالد انور
پڑھیں:
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کرگئے
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کر گئے، ان کی عمر 88 برس تھی۔
ویٹی کن نے اپنے اعلامیے میں تصدیق کی ہے کہ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے، گزشتوں دنوں میں کئی روز تک اسپتال میں بھی زیر علاج رہے تھے۔
Post Views: 1