بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کل 14 مارچ کو 60 سال کے ہوجائیں گے اور اپنی سالگرہ پر اداکار نے ایک ایسا اعلان کردیا جس سے پوری انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ کے جشن سے خطاب میں کچھ ایسا عندیہ دیا جس سے لگتا ہے کہ اداکار تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔

عامر خان نے اپنی ایک دوست گوری سے میڈیا کو ملوایا اور بتایا کہ یہ میری 25 سال پرانی دوست ہیں۔ جب ہم ملے تو سنگل تھے لیکن اب ہمارے بچے جوان ہوگئے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ اب ہم پارٹنرز ہیں اور ڈیڑھ سال سے ایک ساتھ ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے لیے بہت سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اپنی پرانی دوست گوری کو شاہ رخ اور سلمان خان سے بھی ملوایا ہے۔

اپنی دوست گوری کے بارے میں عامر خان نے مزید بتایا کہ گوری پروڈکشن میں کام کرتی ہیں اور میں ہر روز ان کے لیے گانا گاتا ہوں۔

اس موقع پر عامر خان نے مشہور نغمے "کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے" کے کچھ مصرعے بھی گائے۔

عامر نے فلم لگان کے اپنے مشہور کردار بھوون کا ذکر بھی کیا اور کہا، "بھوون کو اپنی گوری مل گئی۔"

یاد رہے کہ گریکسی سنگھ نے فلم "لگن" میں گوری کا کردار ادا کیا تھا جو فلم میں بھوون سے محبت کرتی تھیں۔

عامر خان نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ 60 سال کی عمر میں، مجھے شادی شوبھا دیتی ہے یا نہیں۔ میرے بچے بہت خوش ہیں۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ سابقہ بیویوں کے ساتھ میرے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

یاد رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا خان ہیں۔ دونوں کے درمیان طلاق 2002 میں ہوئی تھی۔

بعد ازاں عامر خان نے ڈائریکٹر کرن راؤ سے 2005 میں دوسری شادی کی تھی لیکن 2021 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ ان کا ایک بیٹا آزاد ہے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارتی اداکار کے پیچھے کتے پڑ گئے

ممبئی کے پوش علاقے وورلی میں حال ہی میں ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جب نوجوان بالی وڈ اداکار ویر پہاڑیا کو اپنی قیمتی سرخ رنگ کی ایسٹن مارٹن ڈی بی 11کار چلاتے ہوئے ایک آوارہ کتے نے گھیر لیا۔

یہ ویڈیو نہ صرف وائرل ہوگئی بلکہ ویر کو ایک بار پھر انٹرنیٹ کا ”میم میٹیریل“ بھی بنا گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویر پہاڑیا، جو حال ہی میں اکشے کمار کے ساتھ فلم ”اسکائی فورس“ سے بالی وڈ میں قدم رکھ چکے ہیں، اپنی 3.79 کروڑ روپے مالیت کی سپر کار چلا رہے تھے کہ اچانک ایک آوارہ کتا سڑک کے بیچ آ کر ان کا راستہ روک لیتا ہے۔

اداکار نے گاڑی کی رفتار کم کی تاکہ کتا خود ہی ہٹ جائے، مگر الٹا وہ گاڑی کے پیچھے بھاگنے اور مسلسل بھونکنے لگا۔

شاہ رخ کی بہن شہناز، شاہ رخ سے بھی آگے، لیکن ایک حادثے نے زندگی بدل دی کتے کی ضد اور رفتار ایسی تھی کہ اس نے ویر کو کافی دیر تک پریشان رکھا۔ جیسے ہی اداکار کو موقع ملا، انہوں نے گاڑی کی رفتار تیز کر دی، مگر کتا پیچھا کرنے سے باز نہ آیا اور گاڑی کے ساتھ دوڑتا رہا۔

یہ سارا منظر نہ صرف ویر کے لیے ایک غیر متوقع واقعہ تھا بلکہ دیکھنے والوں کے لیے بے حد تفریحی بھی ثابت ہوا۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کے تبصرے بھی خوب دلچسپ رہے۔ ایک صارف نے لکھا، ’مشہور شخصیات کو بھی عام آدمی کی طرح چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘

جبکہ ایک اور نے ہنستے ہوئے کہا، ’کتے کا بھی اپنا بھرم ہے!‘ کسی نے تو یہ بھی کہہ دیا،’ہو سکتا ہے کتا ویر کے“لنگڑی ڈانس“ کا فین ہو!‘

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ویر پہاڑیا سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہوں۔ رواں سال کے آغاز میں فلم اسکائی فورس کے گانے ”رنگ“ میں ان کے انوکھے ڈانس موو نے بھی میمز کی دنیا میں دھوم مچائی تھی۔ کچھ نے ان کے انداز کو پسند کیا، تو کچھ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

تاہم ویر نے ہر بار خود پر ہونے والی ٹرولنگ کو خوش دلی سے قبول کیا۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھاکہ، ’میرا ڈانس ٹرول ہوا، لیکن اسی کے بعد میری سوشل میڈیا انگیجمنٹ میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ لوگ مجھے جاننے لگے اور نئے پروجیکٹس کے دروازے کھل گئے۔ تو جو لوگ ٹرول کر رہے ہیں، ان سے صرف اتنا کہوں گا—پلیز اور ٹرول کریں تاکہ مجھے اور شادیوں کے شوز ملیں اور میں زیادہ کمائی کر سکوں۔‘

چاہے وہ وائرل ڈانس ہو یا آوارہ کتے سے نمٹنے کا منظرویر پہاڑیا یہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ ہر لمحے کو نہ صرف جینے کا ہنر رکھتے ہیں بلکہ انٹرنیٹ پر چھا جانے کا فن بھی بخوبی جانتے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں عامر خان کا اہم انکشاف
  • سائرہ یوسف نے بیٹی نورے کے ساتھ منائی سالگرہ : خوشیوں بھری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • آخری سفر پر جانے سے پہلے جنید جمشید نے کیا کہا، اہلیہ نے پہلی مرتبہ بتادیا
  • عماد عرفانی کی گلوکار علی عظمت کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
  • شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
  • ایم کیو ایم صبح حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہوتی ہے، سریندر ولاسائی
  • ایم کیو ایم صبح حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہوتی ہے: سریندر ولاسائی
  • پی ٹی آئی بات چیت کیلئے کس کے جواب کی منتظر ہے؟ اعظم سواتی نے بتادیا
  • بھارتی اداکار کے پیچھے کتے پڑ گئے
  • عامر کی گوری کے ساتھ تصویر میں جنید خان کی موجودگی سے لوگ حیران کیوں؟