چولستان کینال سمیت 6 نہروں کی تعمیرغیرقانونی قرار، سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس ) چولستان کینال سمیت 6 نہروں کی تعمیرغیرقانونی قرار، سندھ حکومت کی قرار داد صوبائی اسمبلی میں منظور کر لی گئی۔سندھ حکومت نے چولستان کینال اور دیگر نئے نہری منصوبوں کو 1991 پانی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے دیا، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حقوق پر ڈاکہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ نئے کینالوں کے منصوبے سندھ کے پانی کے حق کو چھیننے کی کوشش ہیں، سندھ اسمبلی نے وفاق اور انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (IRSA) سے معاہدے کے مطابق پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانیکی اپیل کی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے قراردادا میں موقف اپنایا کہ نئے کینال منصوبوں سے سندھ میں ماحولیاتی بحران کا خدشہ ہے، پانی کی کمی سے زرعی پیداوار، معیشت اور عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہوگی، دریائے سندھ کے پانی کے حق پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چولستان کینال اور دیگر کینالوں کی تعمیر کسی صورت قبول نہیں، عوام کے حقوق کا ہر سطح پر دفاع کیا جائیگا، وزیراعلی سندھ نے تمام صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے فوری بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

سندھ نے وفاق کو انتباہ کیا کہ پانی کے وسائل پر غیر منصفانہ کنٹرول منظور نہیں ہے، کسی بھی غیر قانونی پانی کی تقسیم کے خلاف عوامی مزاحمت کی جائے گی، سندھ کے عوام اپنے پانی کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔سندھ کے پانی کے حقوق چھیننے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظوری کے بعد سندھ اسمبلی اجلاس جمعہ ڈھائی بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی اسمبلی میں

پڑھیں:

نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کےلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دفاتر کےلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

نادرا نے سندھ میں 16 مقامات پراراضی کی خریداری کےلئے ٹینڈرز جاری کردیئے، کرائےکی عمارتوں میں قائم نادرادفاترکو اراضی پرتعمیرہونےوالے دفاتر میں منتقل کیاجائےگا۔

اراضی کی خریداری کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، جھڈو، میرپورخاص اور مٹیاری میں کی جائے گی،دفاترکی منتقلی کا فیصلہ کرائے کی عمارتوں میں کم گنجائش اور کم سہولیات کے باعث کیا گیا ہے.

 کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس سمیت8مقامات پر کرائے کے دفاترمیں قائم نادرا دفاترمنتقل ہوں گے، ڈیفنس، شاہراہ قائدین، نارتھ ناظم آباد، سیمینزچورنگی، کلفٹن، صدر، لیاری کے دفاترمنتقل ہوں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں طوفانی بارش اور سردی سے  3بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے ‘جدید بنایاجائے‘ مراد علی شاہ
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک ماہ کی توسیع
  • نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کےلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ
  • طالبان دور میں خواتین پر بے مثال جبر، اقوام متحدہ سمیت دنیا کا شدید احتجاج
  • پی ٹی آئی ورکرز کے حقوق پر ایک اور ڈاکا منظور نہیں: اکبر ایس بابر
  • پی ٹی آئی ورکرز کے حقوق پر ایک اور ڈاکا منظور نہیں: اکبر ایس بابر
  • بذریعہ کے فور کراچی کو روز 260 ملین گیلن پانی فراہم ہو گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ
  • اسموگ سے پیدا ہونے والے طبی مسائل، ڈائیٹ سمیت چند آسان گھریلو تدابیر