حکومت سی پیک کے سب سے بڑے منصوبے کیلئے چین سے فنڈنگ حاصل کرنے میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 13 مارچ 2025ء ) حکومت سی پیک کے سب سے بڑے منصوبے کیلئے چین سے فنڈنگ حاصل کرنے میں ناکام، ایم ایل ون منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا، چین نے سکیورٹی اور فنانسنگ لاگت پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایل ون کی تعمیر کیلئے چین سے فنانسنگ ڈیل تاخیر کا شکار ہو گیا۔ پاکستان کی درخواست کے باوجود فنانسنگ ڈیل کو حتمی شکل دینے کیلئے چینی وفد نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ورکنگ مکمل اور پلاننگ کمیشن کی درخواست پر 6 ماہ گزرنے کے باوجود فنانسنگ ڈیل نہیں ہو رہی، پلاننگ کمیشن کی درخواست پر جوائنٹ فنانسنگ میٹنگ اور ٹیکنیکل ٹیم کیلئے چین نے وفد نہیں بھیجا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ریلویز کے مطابق ایم ایل ون تعمیر پر چین کو سکیورٹی اور فنانسنگ لاگت پر تحفظات ہیں، چائنیز حکام کیساتھ ٹیکنیکل اور فنانسنگ ورکنگ گروپ کی میٹنگ آن لائن جنوری میں ہوئی۔(جاری ہے)
اس کا انکشاف ریلوے حکام نے قرت العین مری کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کے اجلاس میں کیا۔ واضح رہے کہ ایم ایل ون کو سی پیک کا سب سے بڑا اور اہم ترین اسٹریٹجک منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم گزشتہ کئی سالوں سے حکومتوں کی جانب سے مسلسل دعوے کیے گئے کہ منصوبہ کا جلد آغاز ہونے والا ہے، تاہم اب تک منصوبے کے آغاز کیلئے کوئی معنی خیز پیش رفت نہیں ہو سکی۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایم ایل ون کیلئے چین
پڑھیں:
لاہور میں پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کیلیے منصوبے کی منظوری
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن کے تحت صوبائی دارالحکومت میں پہلے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں بی آر بی کینال پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا، جس کی 52ویں پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں منظوری دے دی گئی ہے۔
ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے تعاون سے منصوبہ مکمل کیا جائے گا جس سے یومیہ54 ملین گیلن سرفیس واٹر کو قابل استعمال بنایا جا سکے گا۔
منصوبے سے مغلپورہ، باغبانپورہ، فتح گڑھ اور شادی پورہ کی آبادی مستفید ہو سکے گی، اس کے علاوہ لاہور کے 17 لاکھ سے زائد شہری بھی استفادہ کرسکیں گے۔
واٹر ٹریٹمنٹ منصوبہ سال 2031 تک مکمل کیا جائے گا اور 120 ایکڑ اراضی پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کی جائے گی، 5 میگا واٹ سولر انرجی سسٹم کے ذریعے بجلی کی پیداوار بھی کی جا سکے گی۔
سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اہم منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، جلد منصوبہ ایکنک (ECNEC) سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں آلودہ پانی کو قابل استعمال بنانے پر اہم پیش رفت جاری ہے۔