ہمیں مارا نہ جائے، ہم کہتے ہیں پاکستان کو بچاؤ، نثار کھوڑو
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ کینالز بنانے سے پاکستان کو نقصان ہوگا، لیاقت جتوئی کو نواز شریف نے وزارتِ اعلیٰ سے نکالا پھر وزارتِ آبپاشی دی گئی، اب وہ ہم پر تنقید کر رہے ہیں کہ ہم نے سندھ کو فروخت کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ہمیں مارا نہ جائے، ہم کہتے ہیں پاکستان کو بچاؤ۔ رکنِ پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سندھ کے عوام صوبے سے وفادار ہیں اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے آواز بلند کرکے ہماری توجہ بھی اس معاملے پر دلوائی کہ اسمبلی میں اس پر بات ہو۔ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کینالز بنانے سے پاکستان کو نقصان ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیاقت جتوئی کو نواز شریف نے وزارتِ اعلیٰ سے نکالا پھر وزارتِ آبپاشی دی گئی، اب وہ ہم پر تنقید کر رہے ہیں کہ ہم نے سندھ کو فروخت کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کو نثار کھوڑو
پڑھیں:
شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کا یوم وفات آج منایا جا ئے گا
اسلام آباد (اپنے سٹا ف رپو رٹر سے) آج ہم شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا یومِ وفات عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔ علامہ اقبال کے افکار، فلسفہ اور شاعری ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ہمیں اپنی انفرادی و قومی زندگی میں پیغامِ اقبال پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی سمت کے تعین میں بھی بنیادی کردار ادا کیا۔1930 ء کے خطبہ الہ آباد میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ریاست کا تصور پیش کیا۔ ان کی سیاسی سوچ مسلمانوں کی جداگانہ شناخت کی عکاس تھی۔ آج جب ہمیں مختلف سماجی، معاشی اور فکری چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں اقبال کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہو گا۔