وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن کے لیے جان کی بازی لگانے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

کوئٹہ دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  پوری قوم اشکبار ہے کہ بولان میں دہشتگردوں نے ایک ٹرین جس میں 400 سے زائد پاکستانی سفر کررہے تھے، ان کو یرغمال بنایا اور  نہتے پاکستانیوں کو شہید کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کو رمضان کے تقدس، بچوں، بزرگوں اور خواتین کا احساس نہیں تھا، انتہائی ظالمانہ طریقے سے انہوں نے ٹرین سے  مسافروں کو نکالا، اور میدان میں بیٹھایا اور ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی رونما نہیں ہوا، اس ویرانے میں جس طرح بے یار و مددگار مسافر بیٹھے تھے، جو اپنے گھروں پر عید منانے جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  اس میں فوجی جوان بھی موجود تھے، اس کے بعد جس طریقے سے ان دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے جو حکمت عملی اپنائی گئی، اس کی کئی جہتیں تھیں جن میں سے ایک جہت مسافروں کی حفاظت تھی۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کے لیے نے کہا

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان پہنچ گئے، اشک آباد میں پُرتپاک استقبال

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اشک آباد: وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے ہیں جہاں اشک آباد میں پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم پاکستان کا اشک آباد پہنچنے پر ترکمان کابینہ کے نائب چیئرمین محمد خان نے ان کا استقبال کیا، شہباز شریف میزبان صدر سے ملاقات کریں گے جبکہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد فورم میں شرکت بھی کریں گے۔

ترکمان صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان کے دورے میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری ، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اورطلحہ برکی بھی وفد میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم اہم فورم میں شرکت کریں گے، فورم بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد اور عالمی دن برائے غیرجانبداری کے حوالے سے منعقد کیا جا رہا ہے، ترکمانستان کی تیس سال کی مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ بھی منائی جارہی ہے، فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔

عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری، معیشت مستحکم
  • پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ریگولیٹری اصلاحات کے نئے فریم ورک کا اعلان
  • وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان پہنچ گئے، اشک آباد میں پُرتپاک استقبال
  • ترکمان صدر کی دعوت، وزیراعظم شہباز شریف اشک آباد روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکمانستان کے لئے اشک آباد روانہ
  • لاہورہائیکورٹ نے بھی پتنگ بازی کی اجازت دےدی
  • لاہورہائیکورٹ نے بھی پتنگ بازی کی اجازت دی