کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مزید کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 4 روپے 84 پیسے کمی کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے جنوری 2025 کیلیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ کمی کیلیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق درخواست کے نتیجے میں کراچی کے صارفین کو 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ درخواست پر نیپرا میں 20 مارچ 2025 کو سماعت ہوگی اور پھر اس کا فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کے میں اس بات کی وضاحت کی جائے گی کہ صارفین کے بلوں میں اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کس ماہ میں ہوگا۔
ترجمان کے مطابق یہ مسلسل پانچواں موقع ہے جب کے الیکٹرک کے صارفین کو فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ستمبر 2024 میں 0.
فیول چارج ایڈجسٹمنٹ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور بجلی کی پیداوار کے ذرائع میں تبدیلی کے باعث کی جاتی ہے۔ جب ایندھن کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو اس کا اثر صارفین کے بلوں پر پڑتا ہے، اور جب ایندھن کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اس کا فائدہ صارفین کو ایف سی اے کی صورت میں منتقل کیا جاتا ہے۔
ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنے پاور پلانٹس کے لیے جون 2023 کے بعد کے عرصے کے جنریشن ٹیرف کے تعین کے مطابق جزوی لوڈ، ڈگریڈیشن کروز، اور اسٹارٹ اپ لاگت میں ہونے والی ایڈجسٹمنٹ پر بھی روشنی ڈالی ہے اور نیپرا سے درخواست کی ہے کہ ان اخراجات کو منفی فیول کاسٹ ویری ایشن سے ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ مستقبل میں صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک کے مطابق فی یونٹ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا3 لاکھ 57 ہزار800 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 6944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 49 ڈالر اضافے کے ساتھ 3395 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی