جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 10 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
جنوبی وزیرستان کے علاقے جنڈولہ ایف سی قلعہ پر دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنادیا، 3 خودکش بمباروں سمیت 10 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے، ایف سی کے 3 اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے جنڈولہ میں واقع ایف سی قلعہ پر دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی سے حملہ کیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے زوردار دھماکہ کیا گیا، حملے کے بعد شدید فائرنگ سنائی دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 10 دہشتگرد ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہلاک کردیے گئے، مرنے والوں میں 3 خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے 3 اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایف سی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں کی، جہاں انتہائی مطلوب دہشتگرد ذبیح اللہ کو ہلاک کیا گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد کمانڈر ذبیح اللہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سوات میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جنوبی وزیرستان خیبرپختونخوا دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان فتنہ الخوارج وی نیوز