حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلیں گی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خصوصی کاوشوں سے حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلیں گی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ملاقات ہوئی۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور بہتری کے لیے گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ دو مختلف جماعتیں ہیں، مگر ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی
گورنر سردار سلیم حیدر نے کہاکہ حسن ابدال اور فتح جنگ کے لوگ آرام دہ اور جدید سفری سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا پسماندہ علاقوں میں الیکٹریکل بسیں چلانا قابل تعریف ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سردار سلیم حیدر
پڑھیں:
سندھ حکومت کی طرف سے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم، اہلیت کی شرائط کیا ہیں؟
سندھ حکومت نے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم کی اہلیت کا اعلان کردیا ہے۔
ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شروع کے گئے اس منصوبے کا مقصد صوبے میں خواتین کو مواصلات سے متلعق درپیش مشکلات میں کمی لانا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔
اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کا سندھ کا مستقل شہری اور اسٹوڈنٹ یا ملازمت پیشہ خاتون ہونا لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب کا بے گھر افراد کو 3 مرلے کا پلاٹ مفت دینے کا اعلان
درخواست گزار کے پاس مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا بھی ضروری ہے جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے اسکوٹی ملنے پر درخواست گزار 7 سال تک اسے فروخت نہ کرنے کی پابند ہوگی۔
اسکوٹیز کی تقسیم شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی جس کی مانیٹرنگ میڈیا کی زیرنگرانی ہوگی۔
مفت اسکوٹی اسکیم کے لیے خواہش مند خواتین اس ویب سائٹ سے اپلائی کرسکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حکومت سندھ مفت اسکوٹی اسکیم