وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا لاہور آفس کا دورہ،افسران کی کارکردگی کو سراہا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا اور ریجنل آفس لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور گوجرانوالہ کے افسران سے ملاقات کی۔ وفاقی محتسب نے افسران کی کارکردگی کو سراہا ۔ میٹنگ میں وفاقی اداروں کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات پر فرمایا کہ یہ عوام کا ہم پر بڑھتیہوئے اعتماد کی علامت ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے افسران کو ہدایا ت جاری کیں کہ وہ فیصلوں پر عمل درآمد کو ہر ممکن کوشش کر کے یقینی بنائیں اور اپنے فیصلوں کو قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ان کے معیار کو بہتر بنائیں تاکہ عمل درآمد میں آسانی ہو سکے اور عوام کے مسائل کا بروقت حل کیا جاسکے۔ بعد ازاں وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے صوبائی محتسب پنجاب عائشہ حامد صاحبہ سے ملاقات کی اور عوام کے مسائل کے حل کرنے کے لئے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وفاقی محتسب
پڑھیں:
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
وفاقی وزیر اپنی فیملی کے ہمراہ گانچھے، گلگت اور ہنزہ بھی جائیں گے، گلگت میں قیام کے دوران وفاقی وزیر گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان اور موجودہ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق کل وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سکردو پہنچیں گے، گلگت بلتستان کی صوبائی انتظامیہ نے وفاقی وزیر کے استقبال اور پروٹوکول کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ انیلا مھدی کو پروٹوکول آفیسر تعینات کیا ہے، وفاقی وزیر ایئرپورٹ سے شنگریلا جائیں گے جہاں چیف سیکرٹری جی بی ابرار مرزا وفاقی وزیر سے ملاقات کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات سکردو میں گلاف ٹو منصوبے کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اپنی فیملی کے ہمراہ گانچھے، گلگت اور ہنزہ بھی جائیں گے، گلگت میں قیام کے دوران وفاقی وزیر گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان اور موجودہ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان سے بھی ملاقات کریں گے۔