قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور احمد شہزاد فاونڈیشن کے بانی احمد شہزاد نے اپنے دورہ پشاور کے دوران الخدمت تھیلی سیمیاء سینٹر نشترآباد پشاور کا وزٹ کیا اور سینٹر میں زیر علاج بچوں میں تخائف اور نقد رقوم تقسیم کئے۔

اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے انچارج برائے امورخارجہ شاہد اقبال اورصوبائی صدر خالد وقاص بھی ان کے ہمراہ تھے، الخدمت ہسپتال نشترآباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار احمد روغانی نے انہیں الخدمت ہسپتال اور الخدمت تھیلی سیمیاء سینٹر میں دی جانی والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ساتھ تھیلی سیمیاء میں مبتلا 600بجے رجسٹرڈ ہیں جنہیں بلڈ ٹرانفیوژن کی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔

اس موقع پر احمد شہزاد نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تھیلی سیمیاء جیسی موذی مرض میں مبتلا بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے الخدمت فاونڈیشن گرانقدرخدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے احمد شہزاد فاونڈیشن کے قیام کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے کمزور اور محروم طبقات کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم الخدمت فاونڈیشن کے تجربات سے استفادہ کررہے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے اہل خیراورصاحب ثروت افراد اس نیک مقصد میں الخدمت فاونڈیشن جیسی بے، لوث خدمت کرنے والے اداروں کی پشتیبانی کریں اور اپنے عطیات کے زریعے خدمت خلق کے مشن کو جاری رکھنے میں تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد فاونڈیشن مستقبل میں یتیم بچوں کی کفالت اور معاشرے کے محروم طبقات کو ریلیف کی فراہمی کے لئے الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ باہمی اشتراک کے متعددمنصوبوں پر کام کا ارادہ رکھتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: الخدمت فاونڈیشن فاونڈیشن کے

پڑھیں:

عالمی بینک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا. رقم سے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات ملیں گی۔ عالمی بینک نے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔ورلڈ بینک کے اعلامیے نے بتایا اس رقم سے پنجاب کے 16 شہروں میں بنیادی شہری سہولیات کو بہتر بنانے کا بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پروگرام کے ذریعے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو صفائی کا معیاری نظام میسر آئے گا۔ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ منصوبہ بچوں میں اسٹنٹنگ میں کمی اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے خاتمے کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔اس پروگرام کے تحت بلدیاتی اداروں کو مزید خودمختار اور مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی. تاکہ شہروں کا انتظام مؤثر انداز میں چلایا جاسکے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پروگرام سے پنجاب کے شہر مستقبل میں سیلاب، خشک سالی اور ماحولیاتی خطرات سے بہتر طور پر نمٹ سکیں گے، جبکہ شہری سہولیات میں مجموعی بہتری سے زندگی کے معیار میں واضح بہتری آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سوریا کمار یادو کی کارکردگی کیوں خراب ہوگئی؟ سابق بھارتی کرکٹر کا اہم انکشاف
  • سوریا کمار یادو کی فارم میں کمی کیوں آئی؟ سابق بھارتی کرکٹر کا تجزیہ
  • مولانا حزب اللہ جکھرو کی سربراہی میں وفد کا سکھر اسپتال کا دورہ
  • عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں
  • مرکزی صدر آئی ایس او سید امین شیرازی کا دورہ کوہاٹ، علماء سے ملاقاتیں
  • عالمی بینک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان
  • الخدمت فائونڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالوحید شیخ کے فرزند کی دعوت ولیمہ کی تقریب
  • ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم
  • پشاور: جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق اسٹوڈنٹس ٹیلنٹ ایکسپو سے خطاب کررہے ہیں
  • الخدمت کے صدرکا سری لنکا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،متاثرین ورضاکاروں سے ملاقاتیں