اپنے بیان میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ کی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے، جس میں نئی دہلی کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور را کے اعلیٰ افسران ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے جعفر ایکسپریس پر حملے کا الزام بھارت کی خفیہ ایجنسی را پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ چلا رہا ہے۔ اپنے بیان میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ کی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے، جس میں نئی دہلی کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور را کے اعلیٰ افسران ملوث ہیں۔ انہوں نے عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے ان اقدامات کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت عالمی سطح پر پرتشدد دباؤ ڈال رہی ہے، اور اس کی خفیہ کارروائیاں خطے کے استحکام کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بھارت کی جارحانہ دفاعی حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے، جس کے ذریعے وہ خفیہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے اپنے ہمسایہ ممالک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے بھارت پر انتہا پسندی اور سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔

پنوں نے کہا کہ مودی نے بھارت کو ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا عالمی مرکز بنا دیا ہے، اور را کی بے قابو سرگرمیاں جنوبی ایشیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی پر سفارتی اور سیکیورٹی پابندیاں عائد کی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دنیا مزید بھارت کی خفیہ دہشت گردانہ سرگرمیوں سے آنکھیں نہیں چرا سکتی۔ اگر بھارت کو جوابدہ نہ بنایا گیا تو اس کا اگلا حملہ مزید جانیں لے سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حکمت عملی نے کہا کہ بھارت کی انہوں نے کہ بھارت رہا ہے

پڑھیں:

اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما

کراچی:

فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے رہنما نے اسرائیلی بربریت اور مظلموں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ قائدین پر مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں حماس کے رہنما ناجی الضہیر نے شرکت کی اور شرکا سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی بھائیوں کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی پر شکریہ اداکرتے ہیں۔

انہوں نے پُراعتماد لہجے میں کہا کہ فتح فلسطین عوام کا مقدر ہے، اسرائیل مجرم اورانسانیت کا قاتل ہے اور اس کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد جاری رہے گی۔

ناجی الظہیر نے کہا کہ پاکستانی عوام اسرائیل جبر کی مذمت اور اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی کررہے ہیں جس پر ہم اُن کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہل غزہ نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں کمزوری نہیں دکھائی، اسرائیل کے مقابلے میں ہمارے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔ تمام تر مظالم کے باوجود ہم استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اُن کا مزید کہان تھا کہ غزہ میں جاری جنگ صرف فلسطینیوں کی جنگ نہیں یہ مسلم امہ کی جنگ ہے، ہم مسجد اقصٰی اور قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن میں اللہ کہتا ہے کہ جب تم کو جہاد کے لیے پکارا جائے تو تم کیوں زمین سے چمٹ جاتے ہو، مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ ظلم کے لیے چھوڑتا ہے۔

کانفرنس سے سیف اللہ خالد، قاضی احمد نورانی، مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ شرکا نے فلسطینیوں کے حق اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت اقلیتوں کیلئے جہنم اور پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما
  • بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘، سکھ رہنما کی نائب امریکی صدر سے دورہ بھارت میں معاملہ اٹھانے کی درخواست
  • ’بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘،گرپتونت سنگھ پنوں کا امریکی نائب صدر کو خط
  • خلیل الرحمٰن قمر کی پاکستان سے مایوسی، بھارت کیلیے کام کرنےکو تیار
  • انتہا پسندی کے خلاف نوجوانوں کی مؤثر حکمت عملی، جامعہ کراچی میں ورکشاپ کا انعقاد
  • مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم
  • مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم
  • مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے: وزیراعظم
  • خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کریں گے؟