پولیس چادر و چاردیواری کا تقدس پامال، ہمیں ہراساں کر رہی ہے، عادل بازئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عادل بازئی نے کہا کہ حکومت کی ایماء پر پولیس اور سکیورٹی فورسز چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اہلخانہ کو ہراساں، ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا کرتی ہے، یہ ناقابل برداشت عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے کہا ہے کہ حکومت اور پولیس آئے روز میرے گھر پر چھاپے مار کر چادر و چار دیواری کے تقدس پامال کرکے ہمیں ہراساں کر رہے ہیں۔ حکومت اور پولیس کا یہ عمل قابل مذمت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس اپنے اصل مقصد اور فرائض سے غافل ہے۔ جس کی وجہ سے کوئٹہ اور بلوچستان میں دہشت گردی عروج پر ہے۔ لوگوں کی عزت، جان و مال محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی قبائلی لوگ ہیں۔ جس طرح میرے گھر پر آئے روز حکومت کی ایماء پر پولیس اور سکیورٹی فورسز چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اہلخانہ کو ہراساں کرکے انہیں ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا کرتی ہے، یہ ناقابل برداشت عمل ہے۔ ہم اس طرح کے منفی حربوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، نہ اپنے مقصد اور مشن سے پیچھے ہٹیں گے۔ بلکہ اپنی پارٹی اور لوگوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اگر یہ روش اور چھاپوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ہم کوئٹہ میں سخت احتجاج کریں گے۔ جس کی پھر تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تقدس پامال حکومت اور نے کہا
پڑھیں:
شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کا یوم وفات آج منایا جا ئے گا
اسلام آباد (اپنے سٹا ف رپو رٹر سے) آج ہم شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا یومِ وفات عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔ علامہ اقبال کے افکار، فلسفہ اور شاعری ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ہمیں اپنی انفرادی و قومی زندگی میں پیغامِ اقبال پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی سمت کے تعین میں بھی بنیادی کردار ادا کیا۔1930 ء کے خطبہ الہ آباد میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ریاست کا تصور پیش کیا۔ ان کی سیاسی سوچ مسلمانوں کی جداگانہ شناخت کی عکاس تھی۔ آج جب ہمیں مختلف سماجی، معاشی اور فکری چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں اقبال کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہو گا۔