سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا، محمد فاروق
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رکنِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ چولستان کینال سندھ کی زندگی اور موت کا سوال ہے، یہ صوبوں کی لڑائی نہیں پاکستان اور فیڈریشن کا معاملہ ہے، ماہرین کے مطابق 6 کینالز کا یہ منصوبہ غلط ہے، میں قرارداد کی حمایت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس منصوبے پر کام روکا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔ انہوں نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دن قبل مشترکہ اجلاس میں صدر زرداری نے اپنی پوزیشن واضح کی، جولائی 2024ء میں گرین پاکستان اینی شیٹیو کی صدر زرداری نے تعریف کی اور توثیق کی، گرین پاکستان اینی شیٹیو منصوبے کے تحت ہی یہ 6 کینال نکالی جا رہی ہیں۔ رکنِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ چولستان کینال سندھ کی زندگی اور موت کا سوال ہے، یہ صوبوں کی لڑائی نہیں پاکستان اور فیڈریشن کا معاملہ ہے، ماہرین کے مطابق 6 کینالز کا یہ منصوبہ غلط ہے۔
محمد فاروق نے اعلان کیا کہ میں قرارداد کی حمایت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس منصوبے پر کام روکا جائے، کینالز کے معاملے پر جماعتِ اسلامی کا بھی یہی مؤقف ہے۔ محمد فاروق نے کہا کہ میں وزیرِاعلیٰ سندھ سے کہتا ہوں کہ بتائیں سی سی آئی کو خط لکھا تو کیا جواب آیا؟ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس معاملے پر پیپلز پارٹی سے متعلق کچھ تحفظات ہیں۔ رہنما جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ نثار کھوڑو نے زیادہ وقت پارٹی کی صفائی پر بات کی ہے، آپ کابینہ کا حصہ نہیں لیکن وفاق میں اتحادی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محمد فاروق کہا ہے کہ کرتا ہوں نے کہا ملے گا
پڑھیں:
شکیل احمد ترابی جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقرر
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شکیل احمد ترابی کو جماعت اسلامی پاکستان کا نیا سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور بعد ازاں جماعت اسلامی کشمیر سے وابستہ رہے۔ سابق سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کو جماعت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔