سال کا پہلا مکمل چاند گرہن
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کراچی:
دنیا میں آج سال کا پہلا مکمل چاند گرہن ہوگیا، آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہوا جبکہ پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے چاندگرہن کا مشاہدہ نہیں ہوسکا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سال کا پہلا مکمل چاندگرہن آج ہوا، اس موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو گیا تاہم دن ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوا۔
یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا، پیسفیک، اٹلانٹک اور انٹارکٹیکا میں دیکھا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر57منٹ پر ہوا، مکمل چاندگرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11بج کر58 منٹ جبکہ گرہن کا اختتام 3بجے ہوا۔
زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجائے تو چاند گرہن ہوتا ہے، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا مکمل چاند گرہن ہوا، ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پہلا مکمل چاند چاند گرہن کے مطابق
پڑھیں:
گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ
فائل فوٹوگورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل پانچ روزہ دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
پانچ روزہ دورے میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے سینیٹ پیٹرزبرگ کے گورنر الیگزینڈر بگلوف Beglov سے ملاقات کی جنہوں نے تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا، اس موقع پر سفیر پاکستان جمالی محمد خالد بھی موجود تھے۔
گورنر بلوچستان نے تعلیمی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مائننگ یونیورسٹی اور بالٹک اسٹیٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی سمیت سینیٹ پیٹرز برگ کی سرفہرست بارہ جامعات نے پاکستانی کالجز کے ساتھ روابط قائم کرنے سے متعلق گورنر بلوچستان کو تجاویز پیش کیں۔
گورنر نے پاکستان اور روس کے کاروباری افراد کے ساتھ ظہرانے پر بھی ملاقات کی جس میں پانی صاف کرنے اور کچرے کو ری سائیکل کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔