مالی مشکلات کے باعث جلیبیاں بیچنے پر مجبور فٹبالر کو وزیراعظم نے امدادی چیک دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے طلب کیا اور ان سے خصوصی ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی محمد ریاض سے ملاقات کی اور انہیں کوچ بھرتی کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ محمد ریاض بچوں کوٹریننگ دیں گے، ریاض جیسےلوگ ہمارا سرمایہ ہیں، ہم اس کو ضائع نہیں کرنا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے فٹبالر محمد ریاض نے مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنا شروع کردی، ان کی جلیبی فروخت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تو وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس طلب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی فٹبالر محمد ریاض گزر بسر کیلئے جلیبیاں بیچنے پر مجبور
رپورٹ کے مطابق محمد ریاض ایشین گیمز، سیف گیمز، یوتھ چیمپئنز شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے قومی ٹیم کی نمائنگی کرتے ہوئے درجنوں انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔
محمد ریاض ڈپارٹمنٹس کی بندش اور فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں، محمد ریاض کے الیکٹرک کی ٹیم سے فٹبال کھیلا کرتے تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مالی مشکلات محمد ریاض ملاقات کی کے باعث
پڑھیں:
آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم مانتے ہیں پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ ہونا چاہیے لیکن جب پاکستان میں جب استحکام اور قانون کی حکمرانی ہی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی۔
انہوں نے کہاکہ بتایا جائے ریاست کی تعریف کیا ہے، یہ نہیں ہو سکتا ہے ایک ماتحت اٹھ کر کہے کہ گھر میں چلاؤں گا، ملک میں اگر افراتفری ہوگی تو دفاع کمزور ہوگا، ایسی صورت میں ہم کیسے ترقی کریں گے۔
عمر ایوب نے کہاکہ بلوچستان کے عوام حقوق مانگ رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ جبری گمشدگیاں بند کی جائیں، میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ تقریر ٹی وی پر نہیں دکھائی جارہی ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آصف زرداری نے خود سندھ کا پانی بیچا، اس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہاکہ جولائی 2024 میں ایوان صدر میں گرین انیشیٹو کے اجلاس میں سارے معاملات طے ہوئے، اور آصف زرداری کے دستخط بھی موجود ہیں، اب کیسے انکار کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں کم ہورہی ہے، جبکہ پاکستان میں اضافہ کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن لیڈر آصف زرداری بلوچستان حقوق ریاست سندھ کا پانی عمر ایوب قومی اسمبلی وی نیوز