تحریک انصاف کا بلوچستان میں دہشتگردی پراے پی سی بلانے،عمران کو پیرول پر رہا کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس( اے پی سی ) بلانے کا مطالبہ کردیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی پے رول پر رہا کرکے اے پی سی میں بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع کواپنی نالائقی چھپانے کے بجائے مستعفی ہوجانا چاہیے، سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کا مسئلہ سیاست سے بالاتر ہے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیزوں کو وہی جماعت کنٹرول کرسکتی ہے جس کے پیچھے عوام ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان سب کو اکٹھا کرنے میں کردارادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سیاسی کیسز ہیں، دہشت گردی کے اہم ایشو پر عمران خان کو پیرول پر باہر لایا جاسکتا ہے،اگر حکومت سنجیدہ ہے تو سنجیدگی دکھانی بھی پڑے گی۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دہشتگردی کے مسئلے پر مکمل سیاسی سپورٹ دینے کیلیے تیار ہے، اگر مسئلہ حل کرنا ہے تو عمران خان کو پیرول پر رہا کرنا پڑے گا۔

سوشل میڈیا کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کسی کے بھی ہاتھ میں نہیں، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں جسکے پاس موبائل کیمرا ہے وہ صحافی بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مثبت چیزیں بھی ہیں منفی بھی، پیکا لا پاس کرکے اور انٹرنیٹ بند کرکے بھی سوشل میڈیا پر منفی چیزیں کو نہیں روکا جاسکا۔ سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیا نہ دیکھتا ہوں نہ پڑھتا ہوں ، مجھے نہیں معلوم سوشل میڈیا پر کیا چل رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سینیٹر شبلی فراز انہوں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کو پیرول پر سوشل میڈیا کا مطالبہ پی ٹی آئی پر رہا

پڑھیں:

کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) نئی کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے دھرنے دے دیئے، اس دوران بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف صوبہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں، تنظیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر دھرنے دیئے گئے، صوبے کے کئی مقامات ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے، جن میں سے بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی بھی اطلاعات ہیں، سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل جام ہے کیوں صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں درجنوں مقامات پر دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خیبر پور سندھ میں لقمان کے مقام پر مظاہرین نے ریلوے ٹریک بند کر کے ٹرین روک دی جہاں مظاہرین نہروں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، نہروں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے باعث محراب پور سٹیشن پر شالیمار ایکسپریس کو روک لیا گیا، سکھر میں اس وقت دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف دھرنا دیا جا رہا ہے، نوشہرو فیروز سندھ کے مقام پر قومی شاہراھ کو دھرنا دے کر بند کر دیا گیا، کنڈیارو سندھ میں مکمل پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، اس دوران پٹرول پمپ بند کردیئے گئے، ہنگورجا کے مقام پر بھی قومی شاہراھ پر دھرنا دے دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • 2010ءسے 2020ء کے دوران پاکستان میں 430 زلزلے آئے: شیری رحمان
  • جے یو آئی (ف) کا تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، جے یو آئی
  • مولانا فضل الرحمن کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد کرنے سے انکار
  • کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
  • غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم
  • اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
  • سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی