مرغی کا گوشت غریبوں کی پہنچ سے بہت دور ، 830روپے فی کلو بکنے لگا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
رمضان المبارک میں مرغی کی قیمتوں نے ایسی اڑان بھری ہے کہ نیچے آنے کے بجائے اوپر ہی اوپر جارہی ہیں۔
پشاور میں ایک دن میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا، ایک دن پہلے 503 روپے کلو والی مرغی 518 روپے پر پہنچ گئی۔ مرغی کے گوشت کی قیمت 830 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے مرغی مہنگی مل رہا ہی اس لئے یہاں بھی مہنگی ہو جاتی ہے، مرغی مہنگی ہونے سے ہمارا کاروبار بھی مندی کا شکار ہوتاہے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سونے کی بڑی چھلانگ، فی تولہ 10 ہزار 700 روپے مہنگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-01-2
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10ہزار 700 روپے کے بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے۔ ایوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 9174 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ89 ہزار 456 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 107 ڈالر اضافے سے 4319 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔