آپ لوگوں کو فیض کے ذریعے جیلوں میں ڈلوایا گیا، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اس ایوان میں چند افراد کو ٹائم ملتا ہے باقی لوگ منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں، شیر افضل مروت - فوٹو: فائل
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو فیض کے ذریعے جیلوں میں ڈلوایا گیا۔ ہماری حکومت میں آپ کو بند کیا، آپ کی حکومت میں ہمیں بند کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ میں نے آج سب لوگوں کی تقاریر سنی ہیں۔ اس ایوان میں چند افراد کو ٹائم ملتا ہے باقی لوگ منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کراچی میں مہم میں نے چلائی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
انکا کہنا تھا کہ "فاروق ستار صاحب سے صرف ایک گزارش ہے کہ وہ اپنے حلقے میں ہار گئے تھے۔" شیر افضل مروت کے فقرے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ہماری حکومت میں آپ کو بند کیا اور آپ کی حکومت میں ہمیں بند کر رہے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے پیچھے لگے رہتے ہیں۔
جعفر ایکسپریس دہشتگردی سے متعلق بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو دیکھنا ہے تو صرف مذمتوں تک محدود نہ رہیں۔
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔
انہوں نے کہا کہ پچیس سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم نفسیاتی مریض بن چکی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ میرے والد ان شرپسندوں کے ہاتھوں شہید ہوئے، میرے خاندان کے 142 لوگ شہید ہوچکے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ جنگ تب ہی جیتی جا سکتی ہے جب ملک میں رول آف لاء ہو۔ سیاستدان صرف اس بات پر خوش ہیں کہ وزیر بنا دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت نے کا کہنا تھا کہ حکومت میں نے کہا کہ
پڑھیں:
علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی کا پارٹی کے سیاسی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے، دونوں گھریلو خواتین پر شیرافضل مروت کی تنقید ناجائز ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں، پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہاں جنگل کا قانون ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔