ٹانک؛ چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، فورسز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ٹانک(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ چیک پوسٹ پرخارجیوں نے حملہ کیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑا دیا۔
مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیک پوسٹ
پڑھیں:
مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹوپنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ آر پی او سرگودھا ریجن اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں آپریشن جاری ہے۔
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ ڈی پی او میانوالی سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران اور اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر میانوالی پولیس کو شاباش دی ہے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔