مینگورہ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
مینگورہ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں.جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 179 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن میں واقع تھا۔زلزلے کے باعث بعض مقامات پر لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سوات؛ زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی
سٹی 42 : سوات میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی ہوئے ہیں۔
افسوسناک واقعہ سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ کوٹنی میں پیش آیا ، جہاں زیر تعمیر مکان کے تازہ لنٹر کے اوپر بچے کھیل رہے تھے، بچے گیٹ کے اوپر تازہ تعمیر شدہ ٹیرس پر موجود تھے، اسی دوران مکان کی چھت گرگئی ۔ حادثے میں 2 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 زخمی ہوئے ۔
موقع پر جاں بحق اور زخمی بچوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد