بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی پریمیم کی وجہ سے 31 مارچ کو ختم ہونے والے اگلے 15 دن کے لیے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ صارفین کے لیے یہ ریلیف ٹیکس کی شرحوں میں تبدیلی سے مشروط ہے، ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے یا کاربن ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کم شرح سود پر اضافی ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جاسکے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس کی شرح کی بنیاد پر پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 14 روپے کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا.

جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 7 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ شامل ہے۔پیٹرول کی کم قیمتوں کا تخمینہ اس کی بین الاقوامی قیمتوں اور درآمدی پریمیم میں کچھ کمی کی وجہ سے ہے، بینچ مارک برینٹ کی قیمتوں میں گزشتہ 10 دن کے دوران تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھی گئی ہے۔ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت اس وقت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہے، اور اس کی قیمت کم ہوکر 242 روپے تک آنے کا تخمینہ ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے، جو کم ہو کر تقریباً 250 روپے ہو جائے گی. مٹی کے تیل کی سرکاری قیمت 168 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہے. لیکن یہ مارکیٹ میں 300 سے 350 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت اگلے 15 روز میں 153 روپے 34 پیسے سے کم ہوکر 146 روپے ہونے کا امکان ہے۔پیٹرول بنیادی طور پر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں والی گاڑیوں میں استعمال ہوتا ہے اور یہ متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔ٹرانسپورٹ کا زیادہ تر شعبہ ایچ ایس ڈی پر چلتا ہے. اس کی قیمت کو افراط زر سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ بنیادی طور پر بھاری نقل و حمل کی گاڑیوں، ٹرینوں اور زرعی انجنوں جیسے ٹرکوں، بسوں، ٹریکٹروں، ٹیوب ویلوں اور تھریشرز میں استعمال ہوتا ہے، اور خاص طور پر سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرتا ہے۔حکومت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کرتی ہے، اگرچہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) صفر ہے لیکن حکومت دونوں مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) وصول کرتی ہے. جس کا عام طور پر اثر عوام پر پڑتا ہے۔قانون کے تحت حکومت کو پی ڈی ایل کو زیادہ سے زیادہ 70 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا اختیار حاصل ہے۔حکومت پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر تقریباً 16 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کرتی ہے، قطع نظر اس کے کہ ان کی مقامی پیداوار یا درآمدات کچھ بھی ہوں. اس کے علاوہ آئل کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز کی جانب سے دونوں مصنوعات پر تقریباً 17 روپے فی لیٹر ڈسٹری بیوشن اینڈ سیل مارجن وصول کیا جاتا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں روپے فی لیٹر کا تخمینہ کی قیمت کمی کا

پڑھیں:

تعلیم پر روزانہ 59 ہزار روپے خرچ کرنیوالی جاپانی گلوکارہ

جاپانی گلوکارہ کی جانب سے تعلیم سے لگن کا انوکھا مظاہرہ سامنے آیا ہے، جنہوں نے روزانہ 4 گھنٹے سفر اور تقریباً 59 ہزار پاکستانی روپے خرچ کر کے اپنا خواب پورا کیا۔

جاپان کی مشہور پاپ گلوکارہ اور گرل گروپ ساکورا زاکا 46 (Sakurazaka46) کی 22 سالہ رکن یوزوکی ناکاشیما نے اپنی تعلیم اور فنی کیریئر کو بیک وقت سنبھالنے کی حیران کن کہانی سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق ناکاشیما ہر روز صبح 5 بجے بیدار ہو کر ٹوکیو سے فوکواوکا یونیورسٹی جانے کے لیے تقریباً 4 گھنٹے کا سفر کرتی ہیں، جس پر ان کا روزانہ کا خرچ تقریباً 59 ہزار پاکستانی روپے بنتا ہے۔

ناکاشیما کا دن صبح 5 بجے شروع ہوتا ہے، وہ صبح 6 بجے ہنیڈا ایئر پورٹ روانہ ہوتی ہیں جہاں سے وہ کٹاکیوشو کے لیے پرواز کرتی ہیں، صبح ساڑھے 9 بجے یونیورسٹی پہنچنے کے بعد وہ کیمپس جانے کے لیے ٹیکسی یا بس کا استعمال کرتی ہیں، سفر کے دوران وہ مطالعہ اور ہوم ورک مکمل کرتی ہیں۔

ایک طرف کا سفر 2 گھنٹے سے زائد کا ہوتا ہے اور اس پر تقریباً 29 ہزار پاکستانی روپے خرچ آتا ہے، یوں روزانہ کا کل سفری خرچ تقریباً 59 ہزار پاکستانی روپے تک پہنچ جاتا ہے۔

کلاسز مکمل کرنے کے بعد ناکاشیما واپس ٹوکیو روانہ ہوتی ہیں تاکہ شام کے وقت گروپ کی پرفارمنس ٹریننگ میں حصہ لے سکیں۔

یہ معمول صرف چند دنوں کی بات نہیں بلکہ یوزوکی ناکاشیما نے پورے 4 سال تک یہی سخت روٹین اپنائے رکھا، اپنے گلوکاری کے خواب کی تکمیل کے لیے انہوں نے ماضی میں پارٹ ٹائم ملازمت بھی کی تھی، اب وہ اپنی تعلیم مکمل کر چکی ہیں اور باضابطہ طور پر ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔

ناکاشیما نے اپنی طالب علمی کی زندگی کو دورانِ تعلیم عوامی نگاہوں سے دور رکھا، مگر گریجویشن کے بعد انہوں نے اپنی محنت اور قربانیوں کی داستان کو ایک ’اہم زندگی کا سنگِ میل‘ قرار دیتے ہوئے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ کے پاس کوئی خواب ہے تو چاہے وہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ لگے، حوصلہ کریں اور اس کی طرف بڑھیں، اپنے خواب کی تلاش میں گزرا ہر لمحہ آپ کی زندگی کی قیمتی یادوں میں تبدیل ہو جائے گا۔

یوزوکی ناکاشیما کی کہانی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی زبردست پزیرائی حاصل کی ہے، مداحوں نے ان کی محنت، ہمت اور عزم کو سراہتے ہوئے انہیں سپر ویمن قرار دیا ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا
  • متنازعہ کینال منصوبے کیخلاف دھرنے، پنجاب اور سندھ میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
  • نئی نہروں پر احتجاج: 800 ٹینکرز پھنسنے سے صوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
  • سندھ اور پنجاب میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • تعلیم پر روزانہ 59 ہزار روپے خرچ کرنیوالی جاپانی گلوکارہ
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر