جعفر ایکسپریس حملہ, وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
جعفرایکپریس حملہ کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔کوئٹہ آمد پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کا استقبال کیااس دورے کے دوران وزیراعظم کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال پراجلاس کی صدارت کریں گے. جس میں سانحہء جعفر ایکسپریس کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ وزیراعظم سیاسی رہنماؤں اور عمائدین سے خطاب بھی کریں گے۔اجلاس میں دہشت گردوں سےنمٹنےکے لیے اہم فیصلےبھی کیےجائیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔ افغان وزارت خارجہ میں پاک افغان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ مذاکرات میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہو گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک افغانستان کی ترقی و خوشحالی کا خواہاں ہے۔ اس سے قبل نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ دونوں ممالک مل کر کام کریں۔ دورے کے دوران اسحاق ڈار افغان عبوری وزیرِ اعظم اور افغان نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور سے ملاقاتیں کریں گے۔