سپریم کورٹ رولز 1980 میں ترمیم کا مسودہ تیار، ڈیجیٹلائزیشن کی سفارش
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
سپریم کورٹ رولز 1980 میں ترمیم کا مسودہ تیار، ڈیجیٹلائزیشن کی سفارش WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: سپریم کورٹ رولز 1980 میں ترامیم کا مسودہ تیار کر لیا گیا، جس میں ڈیجیٹلائزیشن اور خودکار نظام متعارف کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس کی ہدایت پر سپریم کورٹ رولز 1980 کے جائزے کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس کی سربراہی جسٹس شاہد وحید نے کی، جبکہ کمیٹی میں جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس عقیل عباسی شامل تھے۔
اعلامیے کے مطابق، عدالتی امور میں مزید بہتری کے لیے بار کونسلز اور ججز سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ مسودہ مزید غور و خوض کے لیے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز کو پیش کر دیا گیا ہے۔
ترامیم کے تحت عدالتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں، تاکہ عدالتی کارروائیوں میں شفافیت، مؤثریت اور تیزی لائی جا سکے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ رولز 1980
پڑھیں:
چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی: رجسٹرار سپریم کورٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس میں آئینی بینچ کے روبرو رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جواب جمع کروادیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق جواب میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت صدر مملکت جج کا تبادلہ کرسکتا ہے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کے جواب میں آئینی بینچ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وزارت قانون کی جانب سے ٹرانسفر سے پہلے یکم فروری کو چیف جسٹس سے رائے طلب کی گئی تھی، چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے ججز ٹرانسفر پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون نے یکم فروری کو چیف جسٹس کی رضامندی طلب کی تھی، چیف جسٹس نے اسی روز ججز ٹرانسفر پر رضامندی کا جواب بھیجا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے اور سنیارٹی کیس میں جوڈیشل کمیشن نے بھی اپنا جواب سپریم میں جمع کروا دیا۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا مینڈیٹ آئین کے آرٹیکل 175 اے میں دیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن کی بنیادی ذمہ داری سپریم کورٹ، ہائیکورٹ اور فیڈرل شریعت عدالتوں میں ججز کی تقرری ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے جواب میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس ججز کے تبادلے سے متعلق ہے، ججز کے تبادلوں میں آئین کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا کوئی کردار نہیں۔
سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نیاز محمد کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا ہے۔
گندم کی فصل میں حصہ کم ملنے پر بیوی نے تشدد کر کے شوہر کو قتل کردیا
مزید :