سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کر دیا ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد ہمیشہ ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں اور ان کی خدمات کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز کو ریلیز کرنے کے باوجود وہ ٹیم کا لازمی جزو ہیں اور اب انہیں ایک نئے کردار میں ٹیم کے ساتھ کام کرتے دیکھا جائے گا سرفراز احمد کی تقرری کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرنچائز میں شامل ہو رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کی قیادت اور ان کا تجربہ ٹیم کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا اور وہ اپنے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین رہنمائی کریں گےندیم عمر نے سرفراز احمد اور پاکستان کے سابق کپتان معین خان کے امتزاج کو بھی فرنچائز کے لیے ایک مثبت پہلو قرار دیا معین خان جو ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، سرفراز احمد کے ساتھ مل کر ٹیم کو مزید کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ شراکت مستقبل کے پی ایس ایل سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مزید کامیابیوں کی طرف لے جائے گی واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا، جبکہ 2016 اور 2017 میں ٹیم فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی تھی جنوری میں پی ایس ایل نائن کے ڈرافٹ سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ریلیز کر دیا تھا، جس کے بعد فرنچائز نے جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا تھا سرفراز احمد کی بطور ٹیم ڈائریکٹر تقرری کو کرکٹ حلقوں میں مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے، اور شائقین پر امید ہیں کہ وہ اپنی کرکٹنگ بصیرت اور قیادت کے تجربے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک بار پھر ٹائٹل کی دوڑ میں شامل کرنے میں کامیاب ہوں گے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کو سرفراز احمد کی ٹیم ڈائریکٹر کہ سرفراز ٹیم کے
پڑھیں:
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا
لاہور(نیوز ڈیسک) حکومت نے پنجاب ریونیواتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کر دیا تاہم ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر اور تین آئی ٹی ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا،سلمان ظفرکی تقرری غیرقانونی ہونے کے باعث ان کا کیس ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔
حکام کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر کی 2015 میں غیر قانونی طور پرتقرری کی گئی۔
حکام کے مطابق مجموعی طور پر پنجاب ریونیو کے گریڈ 17 اور 18 کے 49 افسران کومستقل کیا گیا، ملازمین عرصہ درازسے کانٹریکٹ پر کام کر رہے تھے۔
مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق