جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم بولان پہنچے تو ٹرین کے انجن کے تلے خوفناک دھماکا ہوا، جس سے فیول ٹینک پھٹ گیا۔ میں نے ایمرجنسی بریک لگائی جس سے اچانک ٹرین رکنے کی وجہ سے پچھلی 4 بوگیاں بھی ڈی ریل ہو گئیں۔

امجد یاسین نے کہا کہ ٹرین کے رکتے ہی پہاڑوں سے دہشتگرد اترے اور انہوں نے قتل و غارت مچا دی اور ٹرین کے انجن پر راکٹ لانچر مارے گئے۔ اسی دوران ایک گولی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر اندر آئی اور میری کمر کو چھو کر گزر گئی۔

مزید پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید

جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور نے مزید بتایا کہ ہمیں جان بچانے کی پڑی تھی کہ پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے بروقت کارروائی اور کامیاب آپریشن کرکے ہماری جانیں بچالیں۔ ہم پاک فوج کے مشکور ہیں، پاکستان پائندہ باد، پاک فوج زندہ باد۔

واضح رہے کہ منگل 11 مارچ کو بولان میں دہشتگردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے طویل آپریشن کرکے 33 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جبکہ دہشتگرد حملے میں 21 مسافر اور 4 سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بولان جعفر ایکسپریس حملہ، ٹرین ڈرائیور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بولان جعفر ایکسپریس حملہ ٹرین ڈرائیور جعفر ایکسپریس

پڑھیں:

حملہ آور کو روکنے پر پاکستانی ڈرائیور جرمنی کا ہیرو قرار، اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا

جرمنی میں ایک پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو غیر معمولی بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر اہم ترین اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ اسے اس وقت دیا گیا جب اس نے ایک مسلح حملہ آور کو اپنی جان کی پروا کیے بغیر روک کر متعدد قیمتی جانیں بچائیں۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور اپنی گاڑی کے ذریعے لوگوں کو نشانہ بنا رہا تھا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسی دوران پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد افضل نے ہمت دکھاتے ہوئے اپنی ٹیکسی حملہ آور کی گاڑی کے سامنے ڈال دی اور اسے مزید تباہی پھیلانے سے روک دیا۔

جرمنی یہاں ایک پاکستانی کو اہم ایوارڈ دیا گیا کیونکہ اس نے ایک دہشت گرد جو گاڑی سے لوگوں کو کچل کر مار رہا تھا کو اس دلیر شخص نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنی ٹیکسی سے روکا
ایک ٹیکسی ڈرائیور کو اہم ترین ایوارڈ دیا گیا اسکو اپنا ہیرو مانا گیا کیونکہ یہاں اصل ہیروز کی عزت کی… pic.twitter.com/Um02dLO4AV

— Ch Sajaad Husein (@ch_sajaad) December 10, 2025

جرمن حکام نے اس بہادرانہ اقدام کو غیر معمولی جرات اور انسانی ہمدردی کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے انھیں سرکاری سطح پر اعزاز پیش کیا۔ مقامی کمیونٹی اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی ٹیکسی ڈرائیور کی بہادری کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے افراد اصل ہیرو ہوتے ہیں جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ کئی صارفین نے کہا کہ ایسے ہی لوگوں سے دنیا میں انسانیت قائم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جرمنی جرمنی ایوارڈ ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • ایف سی حملے میں ملوث دہشتگرد نیٹ ورک کا سراغ مل گیا
  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
  • پشاور، ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
  • ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کے دہشتگرد نیٹ ورک کا پردہ فاش
  • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کے پیچھے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
  • ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کے پیچھے دہشتگرد نیٹ ورک کی شناخت ہوگئی
  • اسلام آباد: ایکسپریس وے پر ریس لگاتی گاڑی کی ٹکر سے خاکروب جاں بحق
  • میانمار کے اسپتال پر حکومتی فورسز کی بمباری؛ 30 افراد ہلاک
  • حملہ آور کو روکنے پر پاکستانی ڈرائیور جرمنی کا ہیرو قرار، اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا