حکومت نے معیشت پر اثر انداز ہونے والے کیسز کی فہرست طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت نے معیشت پر اثر انداز ہونے والے کیسز کی فہرست طلب کرلی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وزارت آئی ٹی سے ملکی معیشت پر اثر انداز ہونے والے زیر التوا عدالتی مقدمات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے قانونی ٹیموں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔
کابینہ ڈویژن نے مقدمات کے مالیاتی اثرات اور قانونی مدت کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں ماضی کی قانونی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالتی چارہ جوئی تیز کرنے کے لیے یکساں نوعیت کے کیسز کو یکجا کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کو کیسز سے متعلق رپورٹ جلد دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قانونی امور میں تاخیر ختم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی کی تیاری پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حکومت نے
پڑھیں:
3387 مزید غیر قانونی افغان باشندے باحفاظت افغانستان روانہ
پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا سلسلہ حکومت کی مقرر کردہ ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد بھی جاری ہے۔ مجموعی طور پر 3387 مزید غیر قانونی افغان باشندوں کو باحفاظت طور پر ان کے وطن واپس بھیجا گیا۔حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 79 ہزار 486 غیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ انخلا کے اس عمل کو منظم اور پرامن رکھنے کے لیے حکومت پاکستان نے مکمل اقدامات کیے ہیں، جن میں باعزت واپسی کو یقینی بنانا اور انسانی وقار کا خیال رکھنا شامل ہے۔ حکومتی ترجمان نے کہا کہ اس عمل کے دوران کسی افغان شہری سے بدسلوکی نہیں کی جا رہی اور ان کی بنیادی ضروریات اور سہولیات کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔