ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کا کیس: سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 12 مارچ کی تاریخ مقرر کردی ۔ عدالت نے آج حاضری کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے سردار تنویر الیاس کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
عدالت نے ملزم کے وکیل کو فرد جرم کےلئے چالان کی کاپیاں تقسیم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔ سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
کراچی: کپڑے وقت پر ڈیزائن کر کے نہ دینے پر شہری عدالت پہنچ گیا، جرمانہ عائد کرنے کی استدعا
کراچی میں کپڑے طے شدہ وقت پر نا دینے پر شہری نے کنزیومر کورٹ میں کشیدہ کاری کے دکاندار کے خلاف درخواست دائر کردی۔
درخواست میں وعدہ پورا نہ کرنے پر 50 ہزار روپے اور ذہنی اذیت دینے پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی استدعا کی گئی۔
کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ کی عدالت میں بھائی کی منگنی پر پہننے کے کپڑے وقت پر نہ دینے کے خلاف درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کشیدہ کاری کی دوکان کے مالک کو فریق بنایا گیا۔
شہری کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ دکاندار کو بلوچی ایمبرائیڈری کیلئے مختلف اوقات میں کپڑے دیے۔
دکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کر کے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اسی دوران مختلف اوقات میں دکان پر جا کر کہا مگر کپڑے تیار کر کے نہیں دیے گئے، کپڑے وقت پر نہ ملنے سے بھائی کی منگنی کیلئے الگ سے لباس خریدنے پڑے۔
شہری کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ دکان سے کپڑوں کی اصل رقم واپس دلوائی جائے جبکہ وعدہ پورا نہ کرنے پر 50 ہزار روپے اور ذہنی اذیت دینے پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔
عدالت نے کشیدہ کاری کی دوکان کے مالک کو نوٹس جاری کردیے۔