ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی امریکا داخلے پر پابندی کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ہمارا سفارتخانہ امریکی حکام سے رابطے میں ہے اور فی الحال ایسی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ  ٹرین پر حملہ بہت بڑی کارروائی تھی۔ جعفر ایکسپریس کے معاملے پر ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس بارے میں سفارتی سطح پر کیا اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے میں ملوث لوگ بیرون ملک سے آپریٹ کر رہے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

جعفر ایکسپریس حملے میں دہشتگردوں کے افغانستان رابطے پر دفتر خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ دہشتگرد افغانستان میں ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں تھے۔

یہ بھی پڑھیےپاکستان میں جمہوریت بحال، دوسرے ملکوں کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، دفتر خارجہ

 انہوں نے کہا کہ ابھی ریسکیو آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا ہے افغانستان کے ساتھ ابھی معاملہ سفارتی سطح پر نہیں اٹھایا ہم مرحلہ وار  آگے بڑھیں گے۔ ہمارے پاس شواہد ہیں کہ افغانستان سے کالز ٹریس کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہماری بنیاد دوستانہ تعلقات استوار کرنا ہے۔ ان کے ساتھ سفارتی چینل کھلے ہیں، بات چیت چلتی رہتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے کہتا ہے کہ  وہ کسی کو بھی دہشتگردی کے لیے اپنی زمین کا استعمال کرنے دے۔ ماضی میں ہم افغان حکومت کے ساتھ ہم ثبوت شیئر کرتے رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر افغانستان کی وجہ سے بند ہے جبکہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ یہ پاکستان کی وجہ سے بند ہے۔ افغان شہریت کارڈ رکھنے والوں کو بھی 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی تنظیموں پر پابندی کو مسترد کرتا ہے۔ کشمیر بین الاقوامی طور پر متنازع علاقہ ہے۔ آزاد کشمیر پر بھارتی وزیر خارجہ کا بیان ان کے توسیع پسندانہ عزائم کا عکاس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی جہاں پاکستان نے اجلاس میں فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ پاکستان نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن دو ریاستی حل میں ہے۔ پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد روکے جانے اور بجلی بند کرنے کے اقدام کی مذمت کرتا ہے۔ UNRWAکو کام سے روکنا اسرائیل کے غیر انسانی و غیر قانونی رویے کی انتہا ہے۔

یہ بھی پڑھیےپاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ

انہوں نے بتایا کہ بارسلونا میں گرفتار پاکستانیوں کے فون سے قابلِ اعتراض مواد ملا تھا۔ پہلے پتہ چلا کہ 14 گرفتار ہوئے ہیں، بعد میں پتہ چلا کہ 10 گرفتار ہوئے ہیں۔

4 لوگوں کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ ایک خاتون کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں شفقت علی خان نے بتایا کہ ترکمانستان سے امریکا سفر کرنے والے پاکستانی سفیر احسن وگن ویزٹ ویزہ پر سفر کر رہے تھے۔ اس ویزہ پر انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں تھا۔ احسن وگن نے امریکا سفر کے لیے اجازت لی تھی اور چھٹی پر تھے۔ امریکی امیگریشن نے انہیں کس وجہ سے ڈی پورٹ کیا وجہ معلوم نہیں ہوئی۔ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے اس پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ فی الحال اس پر اتنی ہی تفصیلات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان امریکا ترجمان دفتر خارجہ جعفر ایکسپریس حملہ شفقت علی خان کشمیر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان امریکا ترجمان دفتر خارجہ جعفر ایکسپریس حملہ شفقت علی خان ترجمان دفتر خارجہ انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس شفقت علی خان کے ساتھ

پڑھیں:

نائب وزیرِ اعظم یو اے ای شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی دفترِ خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا

  اسکرین گریب

یو اے ای کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

 اماراتی نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید دفترِ خارجہ پہنچ گئے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ معزز مہمان کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتا ہوں، خواہش ہے کہ آپ کا دورہ کامیاب ہو، بہت سے منصوبوں پر ہم مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

اماراتی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پر تپاک استقبال پر نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا شکر گزار ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، پاکستانی یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیرِ اعظم یو اے ای شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی دفترِ خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ
  • پاکستان اور افغانستان کا کابل ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ
  • امریکا و ایران کا نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق
  • امریکا و ایران کا نیوکلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق
  • جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور پاکستان کا دورہ کریں گے
  • افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست ا قدام ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات شروع
  • افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست قدم ہے،  ترجمان پختونخوا حکومت