پابندیوں سے کشمیریوں کو حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے ہرگز نہیں روکا جا سکتا، روح اللہ مہدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے اپنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا پانبدی کا بھارتی اقدام اس کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، کوئی پابندی، کوئی حکمنامہ اور کوئی دھمکی کشمیر کے لوگوں کو اپنے جمہوری حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے روک نہیں سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ عوامی مجلس عمل اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کا بھارتی اقدام علاقے میں منصفانہ آوازوں کو خاموش کرنے کا ایک اور آمرانہ اقدام ہے۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے اپنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا پانبدی کا بھارتی اقدام اس کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، کوئی پابندی، کوئی حکمنامہ اور کوئی دھمکی کشمیر کے لوگوں کو اپنے جمہوری حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے روک نہیں سکتی۔ دریں اثنا جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم نے بھی عبدالقیوم وانی کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس بھی عوامی ایکشن کمیٹی اور اتحاد المسلمین پر پابندی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ فورم نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے جس پر حکام کو نظرثانی کرنی چاہیے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی وحید پرہ نے بھی ایوان میں پابندی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق اور مسرور عباس انصاری کی زیر قیادت تنظیموں پر پابندی سیاسی اختلاف کو دبانے کے مترادف ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: روح اللہ مہدی
پڑھیں:
سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں، ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔