ذرائع کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان احمد یاسین نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں امیر حمزہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، محمد یوسف فلاحی اور دیگر نظربند رہنمائوں کی سلامتی کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک حریت نے بھارتی جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان احمد یاسین نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں امیر حمزہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، محمد یوسف فلاحی اور دیگر نظربند رہنمائوں کی سلامتی کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رہنما کئی کئی عارضوں میں مبتلا ہیں اور مسلسل نظربندی اور بھارتی جیلوں میں ان کو دی جانے والی ذہنی اذیت سے ان کی زندگیوں کے لئے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ ترجمان نے نظربند رہنمائوں کے غیر متزلزل عزم و استقلال کو سراہتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے آزادی پسند عوام کو حریت قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی جدوجہد آزادی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوششوں سے بخوبی واقف ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کوئی بھی انتخابی عمل بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتا جس کے لیے کشمیری عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ احمد یاسین نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں، کارکنوں اور عام کشمیریوں کے عزم و ہمت کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے بھارتی حکام کے جابرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے عزم کا اعادہ کیا۔ تحریک حریت کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ جیلوں کے آزادانہ جائزے کی اجازت کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں۔ انہوں نے ان عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر نظربند کشمیریوں کو درپیش شدید مشکلات کو دور کرانے کے لیے فوری اقدامات کریں اور ان کے حقوق اور وقار کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک حریت جیلوں میں انہوں نے

پڑھیں:

خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کریں گے؟

معروف پاکستانی ڈرامہ و فلم نگار خلیل الرحمٰن قمر نے پاکستان میں اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ بھارت میں بھی کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے متنازع ہنی ٹریپ کیس سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں ملنے والے سلوک پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ برسوں تک انہوں نے بھارت میں کام نہ کرنے کا اصول اپنایا، متعدد پیشکشوں کو ٹھکرایا، مگر اب وہ وقت گزر چکا ہے۔ ’میں نے اپنے وطن کے لیے بہت کچھ کیا، لیکن میرے ساتھ جو سلوک ہوا، اس نے میری حب الوطنی کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔‘

خلیل الرحمٰن قمر نے انکشاف کیا کہ ماضی میں بھارتی اداکار اور عوام ان سے بے حد محبت اور احترام کا اظہار کرتے تھے۔ ’بعض اداکار تو فون پر بات کرتے ہوئے رو پڑتے تھے، جبکہ یہاں اپنے لوگوں کا رویہ مجھے رنجیدہ کرتا ہے۔‘

انہوں نے بھارتی فلمی صنعت کی جانب سے ماضی میں کی گئی نقل کا بھی ذکر کیا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ان کے 1999 کے مشہور ڈرامے ’بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ کی کہانی کو جزوی طور پر چُرا کر 2000 میں بھارتی فلم ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ بنائی گئی، جس میں گووندا نے مرکزی کردار نبھایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فنکاروں کو دی جانے والی اہمیت کے برعکس، پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں خود کو متعارف کرانا پڑتا ہے۔’ہمارے اداکاروں کو عزت نہیں ملتی، جبکہ بھارتی اداکار یہاں آکر ستارے بن جاتے ہیں، اور میڈیا ان کے پیچھے پاگل ہو جاتا ہے۔‘

خلیل الرحمٰن قمر نے آخر میں کہا کہ ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں، خصوصاً ہنی ٹریپ کیس اور جان سے مارنے کی کوشش نے انہیں اس فیصلے پر مجبور کیا ہے کہ اب وہ بھارت میں بھی فنی خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • حریت کانفرنس کی کشمیریوں سے جمعہ کو مکمل ہڑتال کی اپیل
  • لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت، شہریوں کی تشویش میں اضافہ
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت نہ ہونے پر عمر ایوب کا اظہار تشویش
  • بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ کیخلاف متنازع بیان پر مقدمہ درج
  • بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ کیخلاف متنازع بیان پر مقدمہ درج
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا حریت قیادت سمیت تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ
  • خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کریں گے؟
  • فلسطین امت کی وحدت کا نقطۂ آغاز بن سکتا ہے، علامہ جواد نقوی
  • مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر منتظر محی الدین کا خصوصی انٹرویو