لاہور، بیٹے نے ماں کو چھریاں مار کر قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور میں سندر کے علاقے میں واقع نجی سوسائٹی میں بیٹے نے جائیداد کے تنازعے پر ماں کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق دو بھائیوں محمد احمد اور علی حسین میں جائیداد کے بٹوارے پر جھگڑا چل رہا تھا۔
ملزم علی حسین نے بھائی محمد احمد کو چھریاں مار کر زخمی کردیا، ماں چھڑانے آئی تو اسے بھی زخمی کردیا۔
70 سال کی رضوانہ بی بی اسپتال میں دم توڑ گئی، جبکہ زخمی محمد احمد کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم علی حسین فرار ہو چکا ہے، گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی
لاہور:چاہ میراں میں ورکشاپ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر جھگڑے کے دوران مسلح افراد نے ورکشاپ مالکان پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر دی۔
ملزمان سرعام پستول تھام کر مارکیٹ میں دندناتے رہے جبکہ ملزمان کے تشدد سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی موبائل ویڈیو اور کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی جس ملزمان کو اسلحہ لے کر دھاوا بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ باپ بیٹوں سمیت 7 نامزد افراد کے خلاف درج کر لیا گیا، ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔