بانی پی ٹی آئی نے ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی گئی،درخواست وفاقی حکومت، چاروں ہائیکورٹس کو فریق بنایاگیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی، غیرآئینی اور کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس رجسٹرارزکو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ججز تبادلوں کیخلاف کیس؛ وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں ججز تبادلوں کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں،دستاویزات میں وزیراعظم کی صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز شامل ہیں،تبادلے کیلئے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بنچ ججز تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کل کرے گا۔
مزید :