UrduPoint:
2025-04-22@06:04:57 GMT

شام کے عبوری صدر نے قومی سلامتی کونسل تشکیل دے دی

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

شام کے عبوری صدر نے قومی سلامتی کونسل تشکیل دے دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مارچ 2025ء) شام میں بدھ کے روز ملک کے نئے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ وہ ایک قومی سلامتی کونسل تشکیل دینے جا رہے ہیں۔ اس سے متعلق حکم عبوری صدر احمد الشرع نے جاری کیا، جو اس نئے ادارے کی صدارت بھی کریں گے۔

شام: کردوں کے زیرقیادت فورسز حکومتی افواج میں ضم ہونے پر راضی

کونسل کی ذمہ داریاں کیا ہوں گی؟

شامی صدر کے دفتر نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ "سکیورٹی اور سیاسی پالیسیوں کو مربوط کرنے اور منظم کرنے" سمیت قومی سلامی کونسل ریاست کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں فیصلے کیا کرے گی۔

وزرائے خارجہ، دفاع، داخلہ اور شام کی انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ بھی کونسل کے رکن ہوں گے۔

شام کے عبوری صدر نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کر دی

اس سے متعلق حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دو "مشاورتی" اراکین اور صدر شرع کی طرف سے مقرر کردہ ایک تکنیکی ماہرین کی کمیٹی اس ادارے کا حصہ ہو گی۔

(جاری ہے)

ہلاکت خیز تشدد

شام کی عبوری حکومت کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب معزول رہنما بشار الاسد کے وفاداروں کی جانب سے صدر الشرع کے فورسز کو بغاوت کا سامنا ہے۔

گزشتہ ہفتے اسد کے حامیوں نے سکیورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کر دیا تھا، جس کے سبب لڑائی شروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس میں زیادہ تر علوی اقلیت کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شام کے علوی کون ہیں؟

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز یا اتحادی گروپوں کی کارروائیوں میں تقریباً 1400 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

پیر کے روز شامی حکام نے کہا تھا کہ اسد کے حامیوں کے خلاف اب آپریشن ختم ہو گیا ہے۔

شام میں تشدد کی لہر جاری، پانچ سو سے زائد افراد ہلاک

صدر الشرع کے قیادت والے گروپ حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے جنگجوؤں نے شدید لڑائی کے بعد گزشتہ دسمبر میں اسد حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، جس کے سبب 13 سال سے جاری خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا۔ تاہم اسے کے بعد سے شام میں یہ حالیہ واقعہ بدترین تشدد ہے۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، روئٹرز)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گیا ہے

پڑھیں:

اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں، جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں اسد عمر کے پرانے ضمانتی مچلکے بحال کر دیئے، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2 ماہ پہلے اسد عمر کے پیش نہ ہونے پر ضمانت کی درخواستیں خارج ہوئی تھیں۔ اسد عمر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پرانے ضمانتی مچلکے بحال کئے جائیں، اسد عمر گزشتہ دنوں بیمار تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کینالز نکالنے کے خلاف احتجاج جاری، وکلا کا ببرلو بائی پاس پر چار روز سے دھرنا
  • نکسلزم کو ختم کرنے کی ہماری مہم جاری رہے گی، امت شاہ
  • سندھ بار کونسل کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی محکمہ خارجہ کی از سرِ نو تشکیل کی تجویز
  • عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے، چین
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: شرجیل میمن
  • پنجاب کے پہلےفلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری
  • اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات شروع