یکم مارچ سے پاکستانی پاسپورٹس پر عمرہ ویزہ میں مشکلات، عازمین پریشان
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد حالیہ دنوں میں عمرہ ویزہ کے حصول میں ناکام ہے اور عازمین عمرہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے شہری پریشان ہیں۔ ٹریول ایجنٹس کے مطابق یکم مارچ کے بعد سے عمرہ پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ کے ویزے جاری نہیں ہو رہے۔
ایجنٹس کے مطابق کسی بھی غیر ملکی پاسپورٹ پر مقررہ دنوں میں عمرہ کا ویزہ مل رہا ہے مگر یکم مارچ سے سعودی پورٹل سسٹم میں پاکستانی پاسپورٹس پر جس ایجنٹ نے بھی عمرہ کے ویزے کیلئے درخواستیں دائر کی ہیں انہیں تاحال ویزے نہیں ملے.
ایک ایجنٹ کے مطابق ایسا کبھی نہیں ہوا اب تو پورٹل میں ویزا کے سٹیٹس کے بارے میں بھی کچھ ظاہر نہیں ہو رہا۔
ایسے پاکستانی عازمین عمرہ پریشان ہیں جو رمضان المبارک میں خاص طور پر اخری عشرہ خانہ کعبہ یا روضہ رسولﷺ پر گزارنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
مدینہ منورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں بدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی بس کو مدینہ منورہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے، یہ افسوسناک حادثہ مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کی وجہ سے ہوا، جس کے نتیجے میں جاں بحق پاکستانی شہریوں کا تعلق چشتیاں کی سب تحصیل ڈاہرانوالہ اور فورٹ عباس ہارون آباد کے گردونواح علاقہ سے تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، عمرہ زائرین کا یہ گروپ چند روز قبل ڈاہرانوالا سے سعودی عرب روانہ ہوا تھا، تمام زائرین ڈاہرانوالہ کی نجی ٹریول ایجنسی کے ذریعے عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب گئے تھے، جاں بحق ہونے والی 1 خاتون کا تعلق 201 مراد سے ہے، 2 خواتین 228 نائن آر کی رہائشی تھیں اور 1 جاں بحق شخص کا تعلق 3/39 آر سے ہے جب کہ حادثے میں زخمی افراد کی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔