کینیڈا(نیوز ڈیسک)کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے منتخب کیے جانے والے رہنما مارک کارنے کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک کارنے جمعہ کو کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔کینیڈین لبرل پارٹی نے اتوارکو بینک آف کینیڈا کے سابق گورنر مارک کارنے کو پارٹی رہنما منتخب کیا تھا۔

یاد رہے کہ موجودہ وزیر اعظم ٹروڈو نے مہنگائی اور امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کی دھمکیوں پر دباؤ پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے۔53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور انہوں نے اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیتے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مارک کارنے کینیڈا کے

پڑھیں:

مسز فرخ خان پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نامزد

مسز فرخ خان پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نامزد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت اور چوہدری سالک حسین کی مشاورت سے مسز فرخ خان کو پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کے طور پر نامزد کر دیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی قیادت نے مسز فرخ خان کی سیاسی صلاحیتوں اور خواتین کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی خواتین ونگ کی قیادت کو نئی توانائی اور سمت دیں گی۔

مسلم لیگ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں پارٹی کے سیکرٹری طارق حسن اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے مسز فرخ خان کو نوٹیفکیشن جاری کیا۔ تقریب میں پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور نومنتخب صدر کو پارٹی کی ترقی اور خواتین کی فعال شمولیت میں کردار ادا کرنے کی امید ظاہر کی۔

اس موقع پر مسز فرخ خان نے پارٹی قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی نے ان پر جو اعتماد ظاہر کیا ہے، وہ اسے پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خواتین کی سیاسی شمولیت کو فروغ دینے اور پارٹی کی اقدار کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی صحافی سید اشتیاق ہمدانی کو بین الاقوامی صحافتی ایوارڈ ’’گولڈن پن‘‘ سے نوازا گیا پاکستانی صحافی سید اشتیاق ہمدانی کو بین الاقوامی صحافتی ایوارڈ ’’گولڈن پن‘‘ سے نوازا گیا عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے کی بڑی کمی کا امکان پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی دوبارہ تشکیل، علی امین گنڈاپور شامل نہیں، نوٹیفکیشن جاری پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو ابتدائی تیاری کیلئے این او سی جاری کر دیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق تھری سٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہونگے، نیئر بخاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات:جرنلسٹس پینل کی13 میں  سے 11نشستوں پرکامیابی
  • نون لیگ جی بی میں اختلافات ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم
  • بلاول بھٹو اگلے انتخابات کے بعد وزیراعظم بنیں گے، ہم انتظار کریں گے: گورنر پنجاب
  • فرخ خان پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مقرر
  • این اے 251، نون لیگ اور پشتونخوا میپ ایک صف پر، جے یو آئی کے امیدوار کی حمایت
  • بلغاریا: کرپشن کیخلاف عوامی احتجاج ‘وزیر اعظم عہدے سے مستعفی
  • مسز فرخ خان پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نامزد
  • پی ٹی آئی کے پیسے ختم ہو گئے
  • بلغاریہ: کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج پر وزیراعظم عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں ’پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘ کا نفاذ، ’ گاڑی کا نمبر اب شہری کی ملکیت ہوگا‘